A PHP Error was encountered

Severity: Notice

Message: Undefined offset: 0

Filename: frontend_ver3/Sanitization.php

Line Number: 1246

Error

A PHP Error was encountered

Severity: Notice

Message: Undefined offset: 2

Filename: frontend_ver3/Sanitization.php

Line Number: 1246

قائد اعظم جرات،انتھک محنت اور حق گوئی کا نام ہے،ذکر اللہ مجاہد

قائد اعظم جرات،انتھک محنت اور حق گوئی کا نام ہے،ذکر اللہ مجاہد

Sep 12, 2018

لاہور (پ ر)امیر جماعت اسلامی لاہور ذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ قائد اعظم محمد علی جناح جرات ، انتھک محنت ، حق گوئی اور عہد کا نام ہے۔ قائد کی قیادت میں برصغیر کے مسلمانوں نے نہ صرف انگریز سے آزادی حاصل کی بلکہ تقسیم ہند کے ذریعے پاکستان قیام عمل میں آیا جس کیلئے مسلمانوں نے لاکھوں جانوں کی لا زوال قربانیاں دی۔ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے پی آئی اے سوسائٹی یوسی 115 میں عید ملن ناشتہ پروگرام میں کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر امیر جماعت اسلامی علاقہ جنوبی خالد احمد بٹ ، سپریم کورٹ بار کے سابق صدر اسد منظور بٹ ، مولانا عطااللہ ، سلمان ایوب و دیگر ذمہ داران موجود تھے ۔ ذکر اللہ مجاہد نے مزید کہا کہ قائد اور اقبال کے افکار پر عمل پیرا ہو کر ملک کے مسائل سے چھٹکارا حاصل کیا جاسکتا ہے۔

آج ملک کو سیکولر ریاست بنانے کا نعرہ لگانے والے نظریہ پاکستان اور بقا ء کے دشمن ہیں ۔قائدنے اپنی زندگی میں متعد د بار پاکستان کو اسلامی، فلاحی مملکت بنانے کا اعلان کیامگر بدقسمتی سے مفاد پرست سیاستدانوں اور حکمرانوں کی وجہ سے اسلامی فلاحی ریاست کا خواب آج تک پایاتکمیل تک نہیں پہنچ سکا۔ انہوں نے کہا کہ آج ہم بحثیت قوم اس بات کا عزم کرتے ہیں کہ پاکستان کو قائد اور اقبال کے خوابوں کی تعبیر بنانے کے لیے ہر فرد اپنا کردار ادا کرے گا۔ ملک کو نظریہ پاکستان کے ذریعے ہی متحد اور مستحکم رکھا جاسکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو اسلامی فلاحی ریاست بنانے کیلئے قوم کو ملکی خزانہ لوٹنے ،پارٹیا ں اور جھنڈے تبدیل کر عوام کو دھوکہ دینے والے سیاستدانوں سے چھٹکارا حاصل کرنا ہوگا اور دیانتدار قیادت پر اپنے اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے انہیں اقتدار کے ایوانوں میں پہنچانا ہوگا

مزیدخبریں