مسلم لیگ (ق) عوام کی حقیقی نما ئندہ جماعت ہے ،چودھری اعجاز

مسلم لیگ (ق) عوام کی حقیقی نما ئندہ جماعت ہے ،چودھری اعجاز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر)پاکستان مسلم لیگ کا ایک اجلاس زیر صدارت چوھدری اعجاز، نائب صدر پنجاب منعقد ہوا اجلاس میں منذر عظیم ، نائب صدر مسلم لیگ لاہور کے علاوہ دیگر عہد یداران نے شرکت کی۔ چودھری اعجاز نائب صدر مسلم لیگ پنجاب نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ( ق) ہی اصل مسلم لیگ ہے جس کی قیادت چوھدری شجاعت حسین اورچوھدری پر ویز الہی کر رہے ہیں اس موقع پر منذر عظیم نائب صدر مسلم لیگ لاہور نے چوھدری برادران کی ملک کے لئے خدمات کو خراج تحسین پیش کیا اور امید ظاہر کی کہ چودھری شجاعت حسین اور چوھدری پرویز الہی کی قیادت میں مسلم لیگ دن دگنی رات چگنی ترقی کرے گی۔


اس موقع پرچوھدری محمد اقبال سرور (جوائنٹ سیکر ٹری پاکستان مسلم لیگ پنجاب )، حافظ عامر باجوہ( سابقہ ڈپٹی اسپیکر شالیمار ٹاون)، خواجہ منصور (سابقہ ٹکٹ ہولڈر ایم پی اے 143)،رانا عادل (رہنما مسلم لیگ این اے 127) اور محمد رفیق پلر، طارق ڈوگر، ملک جاوید، چوھدری الیاس جٹ ، مبشر گجر، سنی قریشی (چیرمین ایم ایس ایف) ، افضال شریف ،مرزا ہمایوں، نعیم احمد ، بابا عمر اور دیگر مقرررین نے خطاب کیا آخر میں چوھدری اعجاز نے ایک قرارداد پیش کی جس میں چوھدری شجاعت حسین اور چوہدری پرویز الہی کی پاکستان مسلم لیگ کی ترقی کی لئے کاوشوں کو سراہا گیا جسے متفقہ طور پر منظور کر لیا گیا۔