بلدیاتی نمائندوں،سیاسی اور دینی رہنماؤں کا کلثوم نواز کی وفات پر اظہار تعزیت

بلدیاتی نمائندوں،سیاسی اور دینی رہنماؤں کا کلثوم نواز کی وفات پر اظہار تعزیت

لاہور( لیڈی رپورٹر،نمائندہ خصوصی)مسلم لیگ (ن) کے تا حیات قائد و سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نوازکی وفات پر ملک کی مختلف سیاسی و مذہبی جماعتوں کی شخصیات،خواتین رہنماؤں، بلدیاتی نمائندوں اور دینی رہنماؤں نے گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کیلئے دعائے مغفرت اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما سیف الملوک کھوکھر نے کہا کہ بیگم کلثوم نواز کے انتقال پر دلی صدمہ ہوا ہے شریف خاندان کے مشکل حالات میں بیگم کلثوم نواز کا انتقال خاندان کے لئے ایک بہت بڑا سانحہ ہے۔ چیئرمین یونین کونسل 215ملک نثار کھوکھر نے کہا کہ بیگم کلثوم نواز ہر قسم کے حالات میں باوقار انداز میں نواز شریف کے شانہ بشانہ کھڑی رہیں۔چیئرمین یونین کونسل 182راشد کرامت نے کہا کہ ہم اپنے قائدین کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں ۔ چیئرمین یونین کونسل میاں محمد اویس نے دعا کی کہ اللہ سوگواران کو صبرجمیل عطا فرمائے اور مرحومہ کو جنت فردوس میں جگہ دے ۔نبیلہ یاسمین نے بیگم کلثوم نوازکی وفات پر گہرے دکھ اور رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے بیگم کلثوم نواز کیلئے دعائے مغفرت اور اہل خانہ کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔جماعت اسلامی کی سمیعہ راحیل قاضی،پیپلز پارٹی کی ثمینہ خالد گھرکی اور سونیا خان ،چیئرمین یونین کونسل 232اجمل ہاشمی، چیئرمین یونین کونسل ملک شوکت کھوکھر ،وائس چیئرمین یونین کونسل 164 مرزارضوان بیگ نے بیگم کلثوم نواز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ مرحومہ نے پرویزی آمریت کا ڈٹ کر مقابلہ کیا وہ پاکستانی خواتین کا ایک مان تھیں جنہوں نے سیاسی جدوجہد کرکے دنیا بھر میں خواتین کا نام روشن کیا۔سابق ناظم یونین کونسل5شاہدرہ اقبال خان،مسلم لیگ(ن) کے رہنما عثمان منان شیخ،سابق وزیر اعلیٰ منظور وٹو،پیپلز پارٹی لاہور کے صدر عزیز الرحمن چن و دیگر نے بھی کلثوم نواز کی وفات پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے ان کی مغفرت کی دعا کی ، انٹرنیشنل ختم نبوت مؤومنٹ کے مرکزی امیر فضیلۃ الشیخ مولانا ڈاکٹر سعید احمد عنائیت اللہ، مولانا ڈاکٹر احمد علی سراج، مدرس مسجد الحرام بیت اللہ مولانا محمد مکی حجازی،مولانا عبدالرؤف مکی،مولانا عبدالصمد مکی ، مولانا احمد عبدالوحیدمدنی ،مولانا محمد الیاس چنیوٹی ایم پی اے ، صاحبزادہ مولانا زاہد محمود قاسمی، مولانا قاری محمد رفیق وجھوی،پیر شکیل الرحمن، مولانا مفتی شاہد محمود مکی اور دیگر راہنماؤں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ جامعہ اشرفیہ لاہور کے مہتمم حضرت مولانا حافظ فضل الرحیم اشرفی،نائب مہتمم و ناظم اعلیٰ قاری ارشد عبید، حافظ اسعد عبید،حافظ اجود عبید، مولانا زبیر حسن،حافظ خالد حسن، مولانا محمد اکرم کاشمیری، پروفیسر مولانا محمد یوسف خان، مولانا مجیب الرحمن انقلابی،مولانا سید فہیم الحسن تھانوی نے بھی اظہار تعزیت کیا۔

اظہار تعزیت

مزید : میٹروپولیٹن 1