پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے جعلی ڈاکٹروں کے مزید 20اڈے سیل کردیے

پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے جعلی ڈاکٹروں کے مزید 20اڈے سیل کردیے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (جنرل رپورٹر) پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے گزشتہ روز مختلف شہروں میں عطائیوں کے خلاف جاری کارروائی کے دوران 20عطائیوں کے کاروبار سیل کر دیے ۔ تفصیلات کے مطابق کمیشن کی ٹیموں نے منڈی بہاؤالدین ،سرگودھا،لودھراں اور خانیوال میں انتظامیہ اور پولیس کے ساتھ مل کرکارروائی کی۔ٹیموں نے ڈیٹاکے مطابق88علاج گاہوں پرچھاپے مارے اور ان 20کو بند کر دیا گیا جہاں پر عطائی گھناؤنے کاروبار میں مصروف تھے۔دوسری جانب عطائیوں نے 40مراکزبند کر کے دوسرے کاروبار شروع کردیے ہیں۔ لودھراں اور خانیوال ہر ایک میں چھ جبکہ منڈی بہاؤالدین اورسرگودھاہرایک میں چار اڈے بند کر دیے گئے۔