ویمن میڈیا سینٹر کے زیر اہتما م پانچ روزہ ٹریننگ پروگرام اختتام پذیر

ویمن میڈیا سینٹر کے زیر اہتما م پانچ روزہ ٹریننگ پروگرام اختتام پذیر

لاہور(لیڈی رپورٹر)ویمن میڈیا سینٹر کے زیر اہتمام پانچ روزہ میڈیا ٹریننگ پروگرام برائے خواتین کی اختتامی تقریب منعقد ہوگی۔ صوبائی وزیر جنگلات ، وائلڈ لائف ، ماہی گیری محمد سبطین خان نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

صوبائی وزیر نے مختلف کالجوں سے آئی ہوئی طالبات کی حوصلہ افزائی کی ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے کہا کہ خواتین ہر میدان میں اپنا لوہا منوا رہی ہیں ، خواتین کو ملک کی تعمیر و ترقی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیے۔ صوبائی نے کہا کہ حکومت تعلیمی میدان میں انقلابی تبدیلیاں لے کر آئے گی۔ وزیراعظم کے سو روزہ پلان کو کامیاب بنانے کے لئے دن رات ایک کئے ہوئے ہیں جلد یہ تبدیلی عوام کو نظر آنا شروع ہو جائے گی۔

ٹریننگ پروگرام

مزید : میٹروپولیٹن 1