آل پاکستان پیپر مرچنٹس ایسو سی ایشن کی انتخابی مہم عروج پر
لاہور(جنرل رپورٹر)آل پاکستان پیپرمرچنٹس ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات برائے 2018-19ء کے سلسلہ میں انتخابی مہم عروج پر پہنچ گئی۔ ایسوسی ایٹ کلاس اور کارپوریٹ کلاس کے امیدواروں کو کامیاب کروانے کیلئے انصاف بزنس پینل غیر معمولی طور پر متحرک ہو گیا۔ اِسی سلسلے میں انصاف بزنس پینل کراچی کے پانچ امیدوار، اسد علی، عابد نثار، شہزاد اقبال، حیدر حسین اور محمود احمد پائی گزشتہ روز لاہور پہنچے انصاف بزنس پینل لاہور کے عہدیداروں اور تاجر راہ نماؤں نے اُن کے اعزاز میں ایک پُروقار تقریب کا انعقاد کیا۔ لاہور کے تاجر راہ نماؤں ملک حنیف، باؤ بشیر، ملک خالد باللہ، شیخ قاسم عباس، شیخ ظفر اقبال اور نجم الرحمان نے معزز مہمانوں کا پُرجوش استقبال کیا۔