عاشقان رسولؐ عقیدہ ختم نبوت پر کو ئی سمجھوتہ نہیں کریں گے،صفدر گیلانی

عاشقان رسولؐ عقیدہ ختم نبوت پر کو ئی سمجھوتہ نہیں کریں گے،صفدر گیلانی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


فیروزوالہ (نامہ نگار) جمعیت علماء پاکستان (نورانی) کے مرکزی سیکرٹری جنرل اور تحریک تحفظ ختم نبوت کے کنوینئر پیر سید صفدر حسین شاہ گیلانی نے کہا ہے کہ عاشقان رسول ﷺ عقیدہ ختم نبوت پر کوئی کمپرومائز نہیں کریں گے ہمارا جینا مرنا تحفظ ختم نبوت اور تحفظ ناموس رسالت کیلئے ہے۔

، دنیا میں دو قومیں اپنے مذہب کے نام پردنیا میں فتنہ برپا کر رہی ہیں جن میں سے ایک یہودی اور دوسرے قادیانی ہیں ان دونوں گروہوں سے ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے اس سلسلہ میں حکومت اور عوام کو دینی ذمہ داریوں کا احساس کرنا چاہیے امام الشاہ احمد نورانی رحمۃ اللہ علیہ اور مولانا عبد الستار نیاز ی سمیت دیگر علمائے کرام کی کاوشوں اور کوششوں سے قادیانیوں کو اقلیت قرار دیا گیاحکومت پاکستان نے قادیانیوں کو غیر مسلم اقلیت قرار تو دے دیا لیکن اُن کے نام اور کام کے حوالے سے مزید قانون سازی نہ ہو سکی ۔ جسکی وجہ سے وہ مسلمانوں جیسے نام رکھتے ہیں اور ہماری مساجد کی طرح عبادت گاہیں بناتے ہیں ۔جس سے وہ سادہ لوح مسلمانوں کو دھوکہ دے رہے ہیں اور حکومت میں بھی اعلیٰ عہدوں پر فائز ہ ہو رہے ہیں۔ اب ضرورت اس امر کی ہے کہ اس قانون میں مزید ترمیم کر کے یہ منظور کروایا جائے کہ آئندہ قادیانی مسلمانوں جیسے نام استعمال نہ کر سکیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامع مسجد یارسول اللہ ﷺ میں منعقدہ تحفظ ختم نبوت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، جس کی صدارت ضلعی صدر مفتی محمد اشرف قادری نے کی ، اس موقع پر پیر سید معصوم حسین شاہ، مولانا محمد یعقوب رضوی، حاجی محمد طاہر نقشبندی، حافظ ابوسفیان قادری، قاری عابد حسین قادری سمیت دیگر علماء کرام موجودتھے، پیر صفدر حسین شاہ گیلانی نے کہا کہ نئی حکومت کے قادیانیت نواز اقدامات اگر آئندہ سامنے آئے تو جلد ہی اسے لے ڈوبیں گے
صفد ر گیلانی