سری لنکن ویمن ٹیم کو بھارت کے ہاتھوں 9وکٹوں سے شکست

سری لنکن ویمن ٹیم کو بھارت کے ہاتھوں 9وکٹوں سے شکست

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 گال (اے پی پی) بھارت کی ویمن کرکٹ ٹیم نے تین میچوں کی سیریز کے پہلے ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچ میں میزبان سری لنکن ویمن کرکٹ ٹیم کو 9 وکٹوں سے شکست دیکر سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کرلی۔ بھارتی باؤلرز کی عمدہ باؤلنگ کے سامنے میزبان ٹیم ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور یکے بعد دیگرے پویلین لوٹتی چلی گئی۔ سری لنکن کرکٹ ٹیم کی آٹھ کھلاڑی دوہرا ہندسہ بھی عبور نہ کرسکیں۔ جوشی، گوسوامی اور پونم کی شاندار باؤلنگ کی بدولت میزبان ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے 35.1 اوورز میں ڈھیر ہوگئی۔ بھارت نے مطلوبہ ہدف 19.5 اوورز میں ایک وکٹ کی شراکت پر حاصل کرلیا۔ منگل کو گال میں دونوں ٹیموں کے درمیان میچ شروع ہوا تو میزبان ٹیم کی کپتان جیانگ جانی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ بھارتی باؤلرز کی عمدہ باؤلنگ کی باعث سری لنکن ٹیم 35.1 اوورز میں 98 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی، سری لنکن کرکٹ ٹیم کی آٹھ کھلاڑی دوہرا ہندسہ بھی عبور نہ کرسکیں۔ سری لنکن ٹیم کی کپتان جیانگ جانی نے 33 اور ویرا کوڈے نے 26 رنز بنائے۔ بھارتی ویمن ٹیم کی طرف سے عمدہ باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے جوشی نے تین، گوسوامی اور پونم دو دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ جواب میں بھارت ٹیم نے مانڈھانا کے ناقابل شکست 73 رنز کی بدولت مطلوبہ ہدف 19.5 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ یوں بھارتی ویمن ٹیم نے سری لنکن ویمن کرکٹ ٹیم کو پہلے ون ڈے کرکٹ میچ میں 9 وکٹوں سے شکست دیکر تین میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کرلی۔ سری لنکا اور بھارت کی ویمنز کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا ون ڈے میچ (کل) جمعرات کو گال میں کھیلا جائیگا۔ بھارت کو سری لنکا کے خلاف تین میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے، بھارتی ویمن ٹیم نے سری لنکن ٹیم کو پہلے میچ میں 9 وکٹوں سے شکست دی تھی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے میچوں کی سیریز کا تیسرا اور آخری ون ڈے کرکٹ میچ 16 ستمبر کو اسی مقام پر کھیلا جائیگا۔ بھارت کی ویمنز کرکٹ ٹیم ان دنوں سری لنکا کے دورہ پر ہے جہاں وہ تین ون ڈے میچوں کی سیریز کے علاوہ پانچ ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز بھی کھیلے گی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 19 ستمبر کو گال میں کھیلا جائیگا، دوسرا ٹی ٹونٹی میچ 21 ستمبر کو کولمبو میں کھیلا جائیگا، تیسرا ٹی ٹونٹیمیچ 22 ستمبر کو کولمبو میں کھیلا جائیگا، چوتھا ٹی ٹونٹی میچ 24 ستمبر کو کولمبو میں کھیلا جائیگا جبکہ پانچواں اور آخری ٹی ٹونٹی کرکٹ میچ 25 ستمبر کو کولمبو میں ہی کھیلا جائیگا۔