سندھ اسپورٹس بورڈ یوم دفاع پاکستان کو ڈی کوڈی‘ فاتح ٹرافی ضلع ملیر کے نام

سندھ اسپورٹس بورڈ یوم دفاع پاکستان کو ڈی کوڈی‘ فاتح ٹرافی ضلع ملیر کے نام

کراچی (این این آئی) صوبائی سیکریری اسپورٹس ہارون احمد خان کی ہدایت کے مطابق سندھ اسپورٹس بورڈ اور کوڈی کوڈی ایسو سی ایشن کے اشتراک سے یوم دفاع پاکستان کوڈی کوڈی مقابلوں کا انعقاد کیا گیا‘ شاہ مرید گوٹھ ملیر میں ہونے والے ان مقابلوں میں کراچی کے تمام اضلاع کی ٹیموں نے شرکت کی۔ فائنل مقابلوں میں ضلع ملیر نے ضلع ایسٹ کو21 پوائنٹس کی برتری سے شکست دے کر فاتح ٹرافی اپنے نام کی۔17 پوائنٹس کے ساتھ ایسٹ کی ٹیم دوسرے نمبر پر رہی تیسری پوزیشن کے میچ میں ضلع سینٹرل نے12 پوائنٹس کے ساتھ ضلع ویسٹ کو زیر کرکے تیسری پوزیشن پر قبضہ جمالیا۔ سیکریٹری کوڈی کوڈی عبدالستار خاصخیلی نے ٹورنامنٹ میں بھرپور تعاون پر سیکریٹری اسپورٹس ہارون احمد خان اور ڈائریکٹر اسپورٹس شہزاد پرویز سے اظہار تشکر کیا۔

بعد ازاں مہمان خصوصی رئیس عزیز مری نے سیکریٹری کوڈی کوڈی عبدالستار خاصخیلی کے ہمراہ فاتح ٹیموں میں ٹرافیز اور نقد انعامات تقسیم کئے‘ مہمان خصوصی رئیس عزیز مری نے کوڈی کوڈی کے فروغ میں اہم کردار ادا کرنے پر محکمہ کھیل کا شکریہ ادا کیا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی