انٹر ریجن انڈر 19 تھری ڈے ٹورنامنٹ ، چوتھے مرحلے کا آغاز کل ہوگا

انٹر ریجن انڈر 19 تھری ڈے ٹورنامنٹ ، چوتھے مرحلے کا آغاز کل ہوگا

راولپنڈی (اے پی پی) انٹر ریجن انڈر 19 تھری ڈے ٹورنامنٹ کے چوتھے مرحلے کا آغاز (کل) جمعرات سے ہوگا۔ پی سی بی کے مطابق چوتھے مرحلے میں ملک کے مختلف مقامات پر 9 میچ کھیلے جائیں گے۔ راولپنڈی اور لاڑکانہ ریجن کی ٹیمیں مرغزار گراؤنڈ، اسلام آباد میں مدمقابل ہوں گی، فیصل آباد اور کراچی وائٹس کے مابین میچ فیصل آباد میں کھیلا جائے گا۔ لاہور ریجن وائٹس اور آزاد جموں کشمیر کی ٹیمیں میرپور سٹیڈیم میں آمنے سامنے ہوں گی۔ اسلام آباد اور حیدر آباد کے درمیان میچ نیشنل گراؤنڈ، اسلام آباد میں کھیلا جائے گا۔ سیالکوٹ اور پشاور ریجن کی ٹیمیں سپورٹس کمپلیکس، مردان میں نبرد آزما ہوں گی۔ لاہور ریجن بلیوز اور بہاولپور ریجن کے درمیان میچ جناح سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ ایبٹ آباد ریجن اور ڈیرہ مراد جمالی کی ٹیمیں این بی پی سپورٹس کمپلیکس ، کراچی میں مدمقابل ہوں گی۔ کوئٹہ ریجن اور فاٹا کے درمیان میچ ٹی ایم سی گراؤنڈ، کراچی میں کھیلا جائے گا جبکہ کراچی ریجن بلیوز اور ملتان ریجن کی ٹیمیں یو بی ایل سپورٹس کمپلیکس، کراچی میں نبرد آزما ہوں گی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی