قائد اعظم ٹرافی، راولپنڈی اپنا تیسرا میچ پی ٹی وی کے خلاف کھیلے گی
راولپنڈی (اے پی پی) قائد اعظم ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ میں راولپنڈی کی ٹیم اپنا تیسرا میچ پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی) کے خلاف کھیلے گی۔ یہ میچ 15 سے 18 ستمبر تک راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ راولپنڈی ریجن گروپ بی میں ملتان ریجن، لاہور ریجن بلیوز، کراچی ریجن وائٹس، واپڈا، پی ٹی وی، زرعی ترقیاتی بنک اور سوئی سدرن گیس کارپوریشن کے ساتھ شامل ہے۔ پہلے گروپ میچ میں اسے سوئی سدرن گیس کے ہاتھوں 147 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا، دوسرے میچ میں راولپنڈی کی ٹیم نے عمدہ کم بیک کیا اور زرعی ترقیاتی بنک کو 5 وکٹوں سے مات دی، اس طرح وہ گروپ بی میں 6 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے۔