A PHP Error was encountered

Severity: Notice

Message: Undefined offset: 0

Filename: frontend_ver3/Sanitization.php

Line Number: 1246

Error

A PHP Error was encountered

Severity: Notice

Message: Undefined offset: 2

Filename: frontend_ver3/Sanitization.php

Line Number: 1246

پاکستان میں تھرو بال کے ٹیلنٹ کی کمی نہیں، فیڈریشن صدر

پاکستان میں تھرو بال کے ٹیلنٹ کی کمی نہیں، فیڈریشن صدر

Sep 12, 2018

اسلام آباد (اے پی پی) پاکستان تھروبال فیڈریشن کے صدر طاہر نوید نے کہا ہے کہ ملک میں تھرو بال کھیل کے ٹیلنٹ کی کمی نہیں، انہوں نے کہا کہ حکومت سہولیات فراہم کرے تو کھلاڑی انٹرنیشنل سطح پر ملک کا نام روشن کرسکتے ہیں۔ گذشتہ روز ’’میڈیا‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کھیلوں میں ترقی کے لئے گراس روٹ سطح پر تعلیمی ادارے اہم کردار ادا کر سکتے ہیں جو نا ہونے کے برابر ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج سے دو تین دہائیاں قبل پاکستان نے کھیل کے میدان میں دنیا پر حکمرانی کی تھی کیونکہ اس وقت تعلیمی اداروں میں کھیلوں کے مقابلوں کا انعقاد یقینی طور پر ہو رہا تھا اور یونین کونسل کی سطح پر بھی کھیلوں کے مقابلے منعقد کروائے جاتے تھے اور آج کے دور کی نسبت اس وقت سہولیات کی ضرور کمی تھی لیکن پاکستان نے عالمی سطح پر قومی کھیل ہاکی، کرکٹ اور سکواش میں اپنا لوہا منوا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے وزیراعظم عمران خان یقینی طور پر کرکٹ کے ایک اچھے کھلاڑی اور قومی ہیرو رہے ہیں جن کی قیادت میں پاکستان نے 1992ء میں کرکٹ عالمی کپ کا چیمپئن ہونے کا اعزاز حاصل کیا، وہ کھلاڑیوں کے مسائل بہتر طور پر جانتے ہیں اور امید ہے کہ وہ دیگر شعبوں کی طرح ملک میں کھیلوں کی ترقی کیلئے بھی کام کریں گے، سکواش میں عالمی سطح پر سب سے زیادہ حکمرانی ہمارے قومی ہیرو جان شیر خان نے کی جہنوں نے دس بار چیمپئن ہونے کا اعزاز حاصل کیا اس کے بعد آج تک کوئی بھی اس مقام کو حاصل کرنے میں کامیاب نہ ہوسکا، طاہر نوید نے کہا کہ ہمیں ملک میں کھیلوں کی ترقی کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھانے ہونگے اور تعلیمی اداروں میں کھیلوں کے مقابلوں کے انعقاد کو یقینی بنانا ہوگا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ملک میں پاکستان تھرو بال فیڈریشن تھروبال کے کھیل کے فروغ کیلئے دن رات کوشش میں مصروف ہے اور اس کے ریگولر مقابلوں کا انعقاد بھی کروا رہی ہے لیکن اس کو حکومت کی سرپرستی کی ضرورت ہے اگر حکومت اور پاکستان سپورٹس بورڈ دیگر کھیلوں کی طرح اس کھیل پر بھی توجہ دے تو کھلاڑی انٹرنیشنل سطح پر ملک کا نام روشن کر سکتے ہیں۔

مزیدخبریں