چیف آف دی ایئر سٹاف انٹرنیشنل سکواش ٹورنامنٹ، کوارٹر فائنلزآج کھیلے جائینگے

چیف آف دی ایئر سٹاف انٹرنیشنل سکواش ٹورنامنٹ، کوارٹر فائنلزآج کھیلے جائینگے

اسلام آباد(آئی این پی)پاکستان سکوائش فیڈریشن کے زیراہتمام جاری آف دی ایئر سٹاف انٹرنیشنل سکواش ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنلز(آج) بدھ کو مصحف سکواش کمپلیکس اسلام آباد میں کھیلے جائینگے۔ پاکستان سکواش فیڈریشن کے سنیئر نائب صدر ائیر مارشل شاہد اختر علوی نے بتایاکہ ٹورنامنٹ میں دو کیٹگریز کے مقابلے ہورہے ہیں جن میں مرد اور خواتین کے الگ الگ ایونٹ شامل ہیں۔ٹورنامنٹ میں 48 ملکی اور غیرملکی کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔ مینز ایونٹ کیلئے 30 ہزار ڈالر جبکہ خواتین ایونٹ کیلئے 10 ہزار ڈالرز کی انعامی رقم رکھی گئی ہے اور ٹورنامنٹ میں پاکستان سمیت ہانگ کانگ، ملائشیا ، مصر،، ایران،، آسٹریا، آئرلینڈ، تھائی لینڈ اور ہالینڈ کے غیر ملکی کھلاڑی شرکت کر رہے ہیں۔ ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنلز کل بدھ کو کھیلے جائینگے، سیمی فائنلز پرسوں جمعرات کو اور فائنل مقابلے 14 ستمبرکو کھیلے جائیں گے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی