نیشنل بینک یوم دفاع پاکستان ایک روزہ باکسنگ فیسٹیول مقابلے پرسوں ہونگے

نیشنل بینک یوم دفاع پاکستان ایک روزہ باکسنگ فیسٹیول مقابلے پرسوں ہونگے

کراچی(این این آئی)یوم دفاع پاکستان ایک روزہ باکسنگ فیسٹیول کے مقابلے شعبہ کھیل نیشنل بینک اور سندھ باکسنگ ایسو سی ایشن کے اشتراک سے14 ستمبر بروز جمعہ سہہ پہر3بجے شہید بے نظیر باکسنگ کلب آئی سی آئی روڈ لیاری میں منعقد ہونگے‘سیکریٹری سندھ باکسنگ ایسو سی ایشن اصغر بلوچ کے مطابق ان مقابلوں میں کراچی کے تمام اضلاع سے جونیئرز کلاس میں50-48-46اور52کلو گرامز جبکہ یوتھ کلاس میں56-52-49اور60 کلو گرامز کے باکسرز شرکت کریں گے۔

اس کے علاوہ خواتین میں42-40اور44کلو گرامز کیٹگری کی باکسرز حصہ لیں گی۔ شرکت کے خواہشمند باکسرز کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ آج بروز بدھ شام4بجے سے6بجے کے درمیان شہید بے نظیر بھٹو باکسنگ کلب میں وزن اور ڈراز کے لئے باکسنگ ایسو سی ایشن کو رپورٹ کریں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی