شاہینوں کے دبئی میں ڈیرے ، آج پریکٹس سیشن میں شریک ہونگے

12 ستمبر 2018

 دبئی (این این آئی)پاکستان کرکٹ ایشیاء کپ 2018 ء کے سلسلے میں پاکستانی ٹیم (آج)آئی سی سی کرکٹ اسٹیڈیم میں پریکٹس کریگی ۔ تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کپتان سرفراز احمد کی قیادت میں غیرملکی ایئرلائن کی پرواز ای کے 623 کے ذریعے دبئی پہنچی اور منگل کو آرام کیا ٗ قومی ٹیم (آج) بد ھ کو آئی سی سی کرکٹ اسٹیڈیم میں پریکٹس کریگی ۔پاکستان کے 16 رکنی اسکواڈ میں فخر زمان، امام الحق ، شان مسعود ، بابر اعظم ،شعیب ملک،آصف علی ، حارث سہیل، سرفراز احمد، محمد نواز، فہیم اشرف، جنید خان، عثمان شنواری، شاہین شاہ آفریدی، شاداب خان، حسن علی اور محمد عامر شامل ہیں۔ایشیا کپ 15 سے 28ستمبر تک متحدہ عرب امارات میں کھیلا جائیگا۔پاکستان ٹیم اپنا پہلا میچ 16 ستمبر کو ہانگ کانگ کے خلاف کھیلے گی جبکہ ایونٹ کے سب سے بڑے معرکے میں 19 ستمبر کو بھارت کے مدمقابل ہوگی۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ ایشیا کپ میں ر وایتی حریف کے خلاف میچ میں پوری تیاری کے ساتھ میدان میں اتریں گے۔

مزیدخبریں