عیسر کرکٹ لیگ کی نجران کرکٹ ایسوسی ایشن کو 19 رنز سے شکست

12 ستمبر 2018

اسلام آباد/جدہ ( یواین پی) عیسر کرکٹ لیگ کی جانب سے پہلا ایس سی سی انٹر سٹی سیریز ٹورنامنٹ کا فائنل کھیلا گیا جو عیسر کرکٹ لیگ نے نجران کرکٹ ایسوسی ایشن کو 19 رنز سے شکست دے کر جیت لیا نجران کرکٹ ایسوسی ایشن نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا عیسر کرکٹ لیگ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اور 20 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 205 رنز بنائے جواب میں نجران کرکٹ ایسوسی ایشن مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر صرف 186 رنز بنا سکی عیسر کرکٹ لیگ کی جانب سے عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ضیغم عباس نے 66 گیندوں پر 110 رنز بنا کر نٹ آوٹ رہے جبکہ محمد عدنان نے 31 گیندوں پر 56 رنز بنائے نجران کرکٹ ایسوسی ایشن کی جانب سے محمد عادل نے 49 گیندوں پر 89 رنز بنائے اور حبیب الرحمن نے 18 گیندوں پر 29 رنز بنا کر اچھے کھیل کا مظاہرہ کیا ٹورنامنٹ میں اعلی کارگردگی کی بنا پر ضیغم عباس مین آف دی سیریز قرار پائے ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب کے موقعہ پر مہمان خصوصی شیخ محمد سعید ابو ملحہ کا کہنا تھا کہ کھیل کسی بھی معاشرے کے لیے انتہائی ضروری ہے اس سے ناصرف صحت مند سر گرمیوں کو فروغ ملتا ہے بلکہ ملک اور معاشرے کی ترویج اور ترقی بھی ہوتی ہے عیسر کرکٹ لیگ کے چیئرمین افضل بٹ نے کہا کہ کرکٹ کو فروغ دینا ہمارا اولین مقصد ہے اس طرز کے ٹورنامنٹ کرواتے رہیں گے تاکہ نئے کھلاڑیوں کو بہتر سے بہتر کھیل پیش کرنے کے مواقعے حاصل ہوتے رہیں تقریب کے آخر میں عیسر کرکٹ لیگ کے کپتان فراست آفریدی کو ٹورنامنٹ جیتنے پر خصوصی ٹرافی دی گئی۔

جبکہ دونوں ٹیموں کے دیگر کھلاڑیوں اور عہدیدارن کو انعامات اور شیلڈیں بھی پیش کی گئیں۔

مزیدخبریں