قومی ٹیم عالمی ٹین پن باؤلنگ ٹورنامنٹ میں شرکت کرے گی

قومی ٹیم عالمی ٹین پن باؤلنگ ٹورنامنٹ میں شرکت کرے گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (آئی این پی) قومی ٹیم عالمی ٹین پن باؤلنگ ٹورنامنٹ میں شرکت کرے گی۔ پاکستان ٹین پن باؤلنگ فیڈریشن کے اعجاز الرحمن نے بتایاکہ عالمی ٹین پن باؤلنگ ٹورنامنٹ 22 سے 28 ستمبر تک ہانگ کانگ میں کھیلا جائیگا جس میں دنیا بھر سے کھلاڑی حصہ لیں گے اور یہ مقابلے ہر سال بعد منعقد ہوتے ہیں اور ایونٹ میں 6 رکنی قومی ٹیم شرکت کرے گی جن میں اعجاز الرحمن، علی سوریا، سکندر حیات،، ثاقب شہزاد، افضل اختر اور علیم آغا شامل ہیں۔انہوں نے کہاکہ ایونٹ کی تیاری کے سلسلہ میں پاکستان ٹین پن باؤلنگ فیڈریشن کے زیراہتمام کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ اسلام آباد میں جاری ہے اور کھلاڑی بھر پور محنت کر رہے ہیں اور ٹورنامنٹ میں شرکت کیلئے قومی ٹیم 20 ستمبر کو ہانگ کانگ روانہ ہوگی۔