بیگم کلثوم نواز کے انتقال پر دکھ پہنچا ، نواز شریف مریم کی رہائی کیلئے قانون کے مطابق عمل کیا جائیگا ، فواد چودھری

بیگم کلثوم نواز کے انتقال پر دکھ پہنچا ، نواز شریف مریم کی رہائی کیلئے قانون ...

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ بیگم کلثوم نواز کے انتقال پر وزیراعظم سمیت سب کو دکھ پہنچا ہے وزیر اعظم نے ان کی میت پاکستان لانے میں پاکستانی ہائی کمیشن کو معاونت کی ہدایت کی ہے نواز شریف اور مریم نواز عارضی رہائی کی درخواست دیں گے تو قانون کے مطابق عمل کیا جائے گا ایک انٹرویو میں وزیر اطلاعات نے کہا کہ بیگم کلثوم نواز کے انتقال کی خبر لوکل گورنمنٹ کے حوالے سے جاری اجلاس کے دوران ملی تو وزیراعظم سمیت اجلاس کے تمام شرکاء افسردہ ہو گئے اور اجلاس روک کر بیگم کلثوم نواز کو خراج عقیدت پیش کیا گیا اس موقع پر وزیر اعظم نے لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن کو ہدایت کی کہ بیگم کلثوم نواز کی میت پاکستان لانے میں ہر ممکن تعاون اور سہولت فراہم کی جائے بیگم کلثوم نواز ایک بہادرخاتون تھیں اگر نواز شریف اور مریم نواز عارضی رہائی کی درخواست دیں گے تو قانون کے مطابق کاروائی ہو گی قانون کے مطابق 12گھنٹے کے لیے عارضی رہائی مل سکتی ہے قانون کے مطابق جو سہولت دی جا سکتی ہے وہ ضرور دیں گے مغربی میڈیا سی پیک کے حوالے سے منفی پروپیگنڈہ کر رہا ہے سی پیک کے حوالے سے بیان کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا سعودی وزیر خارجہ سے بھی خاصی اچھی ملاقاتیں رہیں ڈراموں اور فلموں کو عربی زبان میں ڈبنگ کے بعد سعودی عرب میں پیش کیا جائے گا ہم فلم کے حوالے سے کچھ پیچھے ہیں میری کوشش ہے کہ فلمی صنعت کو آگے بڑھایا جائے ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ میڈیا کے حوالے سے فریقین سے مشاورت کے ساتھ ریگولیٹری اتھارٹی بنائیں گے میڈیا ورکرز کی تنخواہوں کے حوالے سے پی بی اے کے ساتھ حکمت عملی بنا رہے ہیں وفاقی وزیر نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت کسی صورت کرپشن کو برداشت نہیں کرے گی لوٹی دولت واپس لینے کے لیے ٹھوس اقدامات زیر غور ہیں معاشی سرگرمیوں کو فروغ دیا جائے گا انہی سے روزگار کے مواقع بڑھیں گے ۔

مزید : صفحہ اول