بیگم کلثوم نواز کے انتقال کی اطلاع ملتے ہی شہبازشریف اڈیالہ جیل پہنچے
راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)سابق وزیر اعظم نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کی وفات کی اطلاع ملتے ہی مسلم لیگ (ن) کے صدر و سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف فوری طور پر لاہور سے اڈیالہ جیل راولپنڈی پہنچ گئے اس موقع پرکیپٹن (ر)صفدر کے بچے جنید صفدر، اور ماہ نور صفدر بھی ان کے ہمرا ہ تھے اڈیالہ جیل آمد کے موقع پر شہباز شریف نے اپنے بھائی نواز شریف سے بیگم کلثوم نواز کی تدفین کے حوالے سے مشاورت کی۔