جاتی امرا رائیونڈ میں تعزیت کیلئے آنیوالوں کیلئے انتظامات مکمل

جاتی امرا رائیونڈ میں تعزیت کیلئے آنیوالوں کیلئے انتظامات مکمل

لاہور(جنرل رپورٹر) (ن) لیگ کے قائد نواز شریف کی اہلیہ کا انتقال پر جاتی امرا رائیونڈ میں رہائشگاہ پر تعزیت کے لئے آنے والوں کے لئے انتظامات مکمل جبکہ انتظامات کی ذمہ داری ممبر صوبائی اسمبلی مرزا جاوید کے سپر د کردی گئی ‘سینکڑوں کرسیاں نواز شریف کی رہائشگاہ کے اندر پہنچائی گئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق رائے ونڈ جاتی امرا رائیونڈ میں نواز شریف کی والدہ شمیم اختر اور عباس شریف کی فیملی مقیم ہے جبکہ کلثوم نواز کے انتقال کی اطلاع ملتے ہی کارکنوں اور قائدین کی جاتی امراء آمد شرو ع ہو گئی جس کے بعد (ن) لیگ کے قائد نواز شریف کی اہلیہ کا انتقال پر جاتی امرا رائیونڈ میں رہائشگاہ پر تعزیت کے لئے آنے والوں کے لئے انتظامات شروع مکمل کرتے ہوئے انکی فیملی نے انتظامات کی ذمہ داری ممبر صوبائی اسمبلی مرزا جاوید کے سپر د کردی ہے ۔

انتظامات مکمل

لاہور( جنرل رپورٹر)سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کی اہلیہ کلثوم نواز کے انتقال کی خبر ملتے ہی خاندان کے افراد اورعزیز اقارب سابق وزیر اعلیٰ شہباز شریف کی ماڈل ٹاؤن میں واقع رہائشگاہ اور جاتی امراء پہنچنا شروع ہو گئے ،پارٹی رہنما اور کارکن بھی ماڈل ٹاؤن سیکرٹریٹ اور جاتی امراء رائے ونڈ پہنچتے رہے ،اہم شخصیات کی آمد کے پیش نظر پولیس کی سکیورٹی بھی تعینات کر دی گئی ۔

بھاری نفری

مزید : صفحہ اول