بیگم کلثوم نواز نے جمہوریت کیلئے جدوجہد کی، جاوید ہاشمی

بیگم کلثوم نواز نے جمہوریت کیلئے جدوجہد کی، جاوید ہاشمی

ملتان (آئی این پی ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما جاوید ہاشمی نے بیگم کلثوم نواز کی وفات پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بیگم کلثوم نواز کافی عرصے سے کینسر کے مرض کا سامنا کر رہی تھیں، بیگم کلثوم نواز نے پارٹی اور فیملی کو کھڑا کیا، بیگم کلثوم نواز نے جمہوریت کیلئے جدوجہد کی، وہ بات منوانا جانتی تھیں اور لوگ ان کی بات سنتے اور مانتے تھے، ان کی زندگی ایک روشن باب ہے جمہوریت کا بھی اور پاکستان کی سیاسی تاریخ کا بھی، آج جس حالت میں وہ دنیا سے رخصت ہوئیں انتہائی رنجیدہ حالات میں بیٹی کہیں ہیں اور خاوند کہیں اور ہے، پارٹی کے لوگ کہیں اور ہیں، بیگم کلثوم نواز نے ایک اچھی بیوی ثابت کر کے دکھایا۔

مزید : صفحہ اول