نواز شریف کووالد کی تدفین میں شرکت کی اجازت نہیں دی گئی تھی، عابد شیر علی

نواز شریف کووالد کی تدفین میں شرکت کی اجازت نہیں دی گئی تھی، عابد شیر علی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ ن کے رہنما عابدشیر علی نے کہا ہے سابق وزیراعظم نواز شریف کو جلا وطنی کے دور میں قابض حکمران نے والد کی تدفین کے موقع پر بھی شرکت کی اجازت نہیں دی تھی،نجی ٹی وی ’’ دنیا نیوز ‘‘ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے عابد شیر علی کا کہناتھا نواز شریف نے اپنی بیمار بیوی کو دنیا کی دعاوں پر چھوڑ کر وطن واپس آکر مقدمات کا سامنا کیا اور جیل میں قید ہیں۔ افسوسناک واقعہ تھا والد کی تد فین کے موقع پر نواز شریف کواس وقت کے قابض حکمران پرویز مشرف نے شرکت کی اجازت نہیں دی تھی اور آج جب کلثوم نواز دنیا سے رخصت ہو چکی ہیں تو نواز شریف جیل میں ہیں۔ ایسے واقعات بہت قابل افسوس ہوتے ہیں کہ جن لوگوں نے ملک کی خد مت کی ہو اور اس طرح کی دکھ کی گھڑی میں ان لوگوں کیساتھ ایسا سلو ک کیا جائے۔پرویز مشرف کا دور کافی مشکل دور تھا اس وقت ن لیگ کے لوگ گھروں میں چھپ چھپ کر رہتے تھے اور اس وقت بیگم کلثو م نواز میدان میں آئیں اور پارٹی کو اس مشکل سے باہر نکالا۔

مزید :

صفحہ اول -