بیگم کلثوم کے انتقال کی خبر سن کر نواز شریف کی آنکھوں میں آنسو آگئے

بیگم کلثوم کے انتقال کی خبر سن کر نواز شریف کی آنکھوں میں آنسو آگئے

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)بیگم کلثوم نواز کے انتقال کی خبر سن کر سابق وزیراعظم میاں محمدنواز شریف کی آنکھ میں آنسو آگئے۔ نجی ٹی وی کے مطابق منگل کو بیگم کلثوم نواز کے انتقال کے بعد سابق وزیراعلی پنجاب میاں شہباز شریف اور شریف فیملی کے دیگر افراد نے سابق وزیراعظم محمدنوازشریف، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور کیپٹن (ر) محمد صفدر سے ملاقات کی ، اس موقع پر میاں شہباز شریف نے بیگم کلثوم نواز کے انتقال کی خبر سابق وزیراعظم کو دی تو ان کی آنکھوں میں آنسو آگئے جبکہ اس موقع پر مریم نواز رونے لگ گئیں۔ ذرائع کے مطابق اس موقع پر کیپٹن (ر) صفدر، حنیف عباسی ،سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف مریم نواز کو دلاسہ دیتے رہے۔

مزید : صفحہ اول