مسیحی برادری اتوار کوبیگم کلثوم کیلئے یوم دعا کے طور پر منائیگی
لاہور ( جنرل رپورٹر) مسلم لیگ (ن) کے رہنما و سابق وفاقی وزیر سینیٹر کامران مائیکل نے بیگم کلثوم نواز کے انتقال پر انتہائی دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ اتوار کے روز مسیحی برادری بیگم کلثوم نواز اور ان کے اہل خانہ کے لئے یوم دعا کے طور پر منائے گی۔انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ بیگم کلثوم نواز نڈر بہادر خاتون تھیں جنہوں نے آمریت کے سیاہ دور میں جمہوریت کی بحالی اور عوام کے حقوق کی جنگ بے باکی سے لڑی۔کلثوم نواز شریف کی آمریت کے خلاف ناقابل شکست جدوجہد نے انہیں مشعل جمہوریت کہلوایا۔کلثوم نواز کی ناگہانی وفات پر ان کے اہل خانہ کے لئے دعا گو ہیں خدا نہیں صبر جمیل عنائت فرمائے۔