حسن و حسین نواز وطن آئیں، حکومت سہولیات فراہم کریگی ،فرخ حبیب

حسن و حسین نواز وطن آئیں، حکومت سہولیات فراہم کریگی ،فرخ حبیب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب نے کہاہے حسن اورحسین نواز پاکستان آکر اپنی والدہ کی تدفین و آخری رسومات میں شرکت کریں، حکومت کی جانب سے قانون کے دائرے میں تمام تر سہولیات فراہم کی جائیں گی۔سماء نیوز کے پروگرام ’’ کھر ا سچ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے فرخ حبیب نے کہا حسن اور حسین نواز اگر پاکستان آتا چاہتے ہیں تو وہ آئیں اور اپنی والدہ کی تدفین کی آخری رسومات میں شرکت کریں۔ حکومت کی جانب سے قانون کی دائرے میں رہتے ہوئے ان کو تمام تر سہولیات فراہم کی جائیں گی، خواتین کی جدوجہد میں بیگم کلثوم نواز کے کردار کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا ، سیاسی اختلافات اپنی جگہ لیکن جب کوئی دنیا سے چلا جائے اس کی اچھائیوں کو مدنظر رکھنا چاہئے۔ وزیر اعظم عمران خان کراچی جارہے ہیں اور وہ مزار قائد ؒ پر حاضری دیں گے اور فاتحہ خوانی بھی کریں گے۔

مزید :

صفحہ اول -