محترمہ کلثوم نواز کی وفات سے صدمہ پہنچا، پارٹی اور جمہوریت انکی قرض دار رہے گی ، شہباز شریف

محترمہ کلثوم نواز کی وفات سے صدمہ پہنچا، پارٹی اور جمہوریت انکی قرض دار رہے ...

لاہور(جنرل رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ(ن)کے مرکزی صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ بیگم کلثوم نواز کی وفات سے شدید صدمہ پہنچا ہے۔ اپنی بھابھی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن)اور جمہوریت بھی بیگم کلثوم نواز کی مقروض رہے گی۔راولپنڈی روانگی سے قبل انہوں نے کہا کہ ماں، بہن، بیٹی اوراہلیہ کے طورپر انہوں نے مثالی کردار ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ بیگم کلثوم نواز کی وفات سے ایک عہد کا خاتمہ ہوگیا ہے۔بیگم کلثوم نواز کی دنیائے فانی سے رخصتی کو بڑا نقصان اور بڑا صدمہ قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مشکل ترین حالات میں انہوں نے مردانہ وار مصائب کا ڈٹ کرمقابلہ کیا۔

مزید : صفحہ اول