ہارلے سٹریٹ کلینک سے بیگم کلثوم نواز کا ڈیتھ سرٹیفکیٹ جاری

ہارلے سٹریٹ کلینک سے بیگم کلثوم نواز کا ڈیتھ سرٹیفکیٹ جاری

لندن(آئی این پی ) لندن کے ہارلے سٹریٹ کلینک سے بیگم کلثوم نواز کا ڈیتھ سرٹیفکیٹ جاری کردیا گیا جس کے بعد کارنر سرٹیفکیٹ کیلئے درخواست دے دی گئی ۔ تفصیلات کے مطابق ہارلے اسٹریٹ کلینک نے کلثوم نواز کو ڈیتھ سرٹیفکیٹ جاری کردیا۔ ڈیتھ سرٹیفکیٹ اجراء کے بعد جسد خاکی کو ریجنٹ پار ک مسجد منتقل کیا گیا۔ فیملی کی طرف سے ڈیتھ سرٹیفکیٹ کے بعد کارنر سرٹیفکیٹ کیلئے درخواست دے دی گئی جس کے جاری ہونے کے بعد میت کو پاکستان لایا جا سکے گا ۔

ڈیتھ سرٹیفکیٹ

مزید : صفحہ اول