مسلم لیگ (ن) کی سیاسی سرگرمیاں 3دن کیلئے معطل

مسلم لیگ (ن) کی سیاسی سرگرمیاں 3دن کیلئے معطل

لاہور(جنرل رپورٹر) مسلم لیگ ن بیگم کلثوم نواز کے انتقال کی وجہ سے پارٹی کی تمام سیاسی سرگرمیاں 3 دن کیلئے معطل کرنے کا اعلان کر دیا۔سیکرٹری اطلاعات لاہور خواجہ عمران نذیر نے بتایا کہ سابق خاتون اول بیگم کلثوم نواز کے انتقال کے سوگ میں تمام سیاسی سرگرمیاں تین دن کے لئے معطل کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کلثوم نواز ایک نڈر خاتون تھیں، انھوں نے ملکی سیاست میں اہم کردار ادا کیا۔انہوں نے کہا کہ ہم کسی کے آگے نہیں جھکیں گے، جو ہمارا حق ہیں لیں گے، میاں نواز شریف کو کم از کم ایک ہفتے کے لئے پے رول پر باہر آنے دینا چاہیے۔

سیاسی سرگرمیاں معطل

مزید : صفحہ اول