شریف خاندان کا پاکستانی ہائی کمیشن کی مدد لینے سے انکار

شریف خاندان کا پاکستانی ہائی کمیشن کی مدد لینے سے انکار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لندن (مانیٹرنگ ڈیسک)لندن میں شریف خاندان کا پاکستانی ہائی کمیشن کی معاونت حاصل کرنے سے انکار کردیا اور ہائی کمیشن کی بیگم کلثوم نواز کی میت پاکستان بھجوانے میں تعاون کی پیشکش شکریہ کیساتھ رد کردی اور کہا ہے کہ میت کی پاکستان روانگی اور جنازے کے تمام انتظامات خود ہی کررہے ہیں ۔اس سے قبل بیگم کلثوم نواز کی میت پاکستان منتقل کرنے کیلئے پاکستانی ہائی کمیشن کواحکامات موصول ہونے کے بعدپاکستانی ہائی کمیشن کاعملہ ہارلے سٹریٹ کلینک پہنچ گیاتھا،سابق خاتون اول بیگم کلثوم نواز کی میت جمعہ کے روز پاکستان لائی جائے گی،شریف خاندان کے ذرائع کا کہنا ہے کہ بیگم کلثوم نواز کی میت کو جمعہ کے روز پاکستان لایا جائے گا اور اسی روز ان کی نمازِ جنازہ اور تدفین کی جائے گی۔ہائی کمیشن کی مدد

مزید :

صفحہ اول -