کلثوم نواز کا انتقال، اعترازاحسن نے شریف خاندان سے معافی مانگ لی

کلثوم نواز کا انتقال، اعترازاحسن نے شریف خاندان سے معافی مانگ لی

اسلام آباد(آئی این پی ) پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما اعتزاز احسن نے بیگم کلثومم نواز کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے شریف خاندان سے معافی مانگ لی اور کہا ہے کہ بیگم کلثوم نوازنے جمہوریت کے لئے آمر کے خلاف بھرپورجنگ لڑی،میری ہمدردیاں شریف خاندان کے ساتھ ہیں۔ منگل کو نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے اعتراز احسن نے کہا کہ کلثوم نواز کو میں ذاتی طور پر جانتا ہوں، وہ بہت شفیق اور مہربان خاتون تھیں۔ ان کے انتقال پر بہت افسوس ہوا ۔انہوں نے مزید کہا کہ میرے بیان سے کلثوم نواز اور شریف خاندان کی دل آزاری ہوئی۔ جس پر میں کھلے دل سے غیر مشروط طور پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے معافی طلب کرتا ہوں ، میری وجہ سے ماضی میں شریف خاندان کی دل آزاری ہوئی، اعتزازاحسن نے کہا کہ بیگم کلثوم نوازایک نڈرخاتون تھیں، انھوں نے جمہوریت کے لئے آمر کے خلاف بھرپورجنگ لڑی، بیگم کلثوم نے سیاسی زندگی بھی بھرپوراندازمیں گزاری۔

اعترازاحسن

مزید : صفحہ اول