بھارتی وزیراعظم کا بیگم کلثوم کے انتقا ل پر نواز شریف سے اظہار تعزیت

بھارتی وزیراعظم کا بیگم کلثوم کے انتقا ل پر نواز شریف سے اظہار تعزیت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نئی دہلی (آئی این پی ) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے پاکستان کے سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔بھارتی وزیراعظم کی جانب سے سابق وزیراعظم نواز شریف کے نام تعزیتی خط بھیجا گیا ہے۔ خط میں نریندر مودی نے نواز شریف کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا ہے کہ 'میں آپ اور سوگوار خاندان کی استقامت کے لیے دعا گو ہوں۔نریندر مودی نے لکھا کہ 'بیگم کلثوم نواز کے انتقال کا سن کر گہرا صدمہ پہنچا، میں خدا سے دعاگو ہوں کہ وہ آپ اور آپ کے اہل خانہ کو اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کا حوصلہ دے اور بیگم صاحبہ کی روح کو سکون عطا فرمائے ۔بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے خط میں لکھا کہ 'بیگم کلثوم کے ساتھ ہونے والی ملاقاتوں کی خوشگوار یادیں ہمیشہ ساتھ رہیں گی ۔ علاوہ ازیں بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے بھی بیگم کلثوم نواز کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔سشما سوراج نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں لکھا کہ بیگم کلثوم نواز کے انتقال پر غمزدہ خاندان سے دلی تعزیت کرتی ہوں۔ دریں اثناء سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کے انتقال پر بھارتی وزیر خارجہ سوشما سوراج ا نے پر شریف خاندان سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ سشما سوراج نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں لکھا’’ نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کے انتقال کی خبر سن کر بہت دکھ ہوا۔ میں غم میں ڈوبے خاندان سے تعزیت کا اظہار کرتی ہوں، خدا ان کو ابدی سکون عطاء فرمائے۔
سشما سوراج

مزید :

صفحہ اول -