بیگم کلثوم نواز کے انتقا ل پر کارکن دھاڑیں مار مار کر روتے رہے

بیگم کلثوم نواز کے انتقا ل پر کارکن دھاڑیں مار مار کر روتے رہے

لاہور( جنرل رپورٹر) سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کے انتقال کی خبرپرکارکن غم سے نڈھال ہو گئے ،پارٹی سے دیرینہ وابستگی رکھنے والے مرد و خواتین کارکن انتقال کی خبر سن کر دھاڑیں مار مار کر روتے رہے ۔تفصیلات کے مطابق میڈیا میں بیگم کلثوم نواز کے انتقال کی اطلاع آنے پر پارٹی کارکنوں کی جانب سے تصدیق کیلئے ایک دوسرے کو فون کیے گئے اور اس دوران کارکن روتے بھی رہے ۔ بیگم کلثوم نواز کے انتقال کی خبر پر کارکن مختلف مقامات پر جمع ہو گئے اور ایک دوسرے سے گلے لگ کر اور دھاڑیں مار مار کر روتے رہے ۔ علاوہ ازیں پارٹی رہنما بھی بیگم کلثوم نواز کے انتقال پرافسردہ نظر آئے ۔ اس موقع پر بیگم کلثوم نواز کی آمریت کے دور میں لازوال جدوجہد کو یاد کیا جاتا رہا ۔

مزید : صفحہ اول