سابق خاتون اول باوقار شخصیت کی مالک تھی ، بیگم کلثوم نواز نے استقامت کیساتھ ڈکٹیٹر کا مقابلہ کیا

سابق خاتون اول باوقار شخصیت کی مالک تھی ، بیگم کلثوم نواز نے استقامت کیساتھ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان ‘ میلسی ‘ کرم پور ‘ مظفر گڑھ ‘ خانیوال ‘ کوٹ ادو ‘ چوک سرور شہید‘ کچا کھوہ ‘ رحیمیار خان ‘ بہاولپور ‘ بستی ملوک ‘ دھنوٹ ‘ کوٹلہ مغلاں ‘ صادق آباد ‘ فتح پور ( نیوز رپورٹر ‘ سٹی رپورٹر ‘ نمائندگان ) سابق وزیراعظم ‘ قائد پاکستان مسلم لیگ ن میاں محمد نواز شریف کی اہلیہ کلثوم نواز کی وفات پر وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی ‘ سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی ‘ سینئر (بقیہ نمبر39صفحہ7پر )

سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی ‘سابق گورنر پنجاب ملک رفیق رجوانہ سمیت سینئر سابق وفاقی و صوبائی وزراء ‘ اراکین ‘ قومی و صوبائی اسمبلی ‘ سیاسی رہنماؤں نے انتہائی گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور شریف خاندان سے ہمدردی کی ہے ۔ ملتان سے نیوز رپورٹر کے مطابق وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے بیگم کلثوم نواز کی وفات پر انتہائی گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور شریف خاندان سے اظہار افسوس کیا ہے۔ اسلام آباد سے جاری ایک بیان میں وزیر خارجہ مخدوم شا ہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بیگم کلثوم نواز کی وفات کی خبر سن کر دکھ ہوا۔ شریف خاندان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن کو ہدایات جاری کی ہیں کہ غم زدہ خاندان کی ہر ممکن امداد کی جائیگی اور میت کی وطن واپسی کیلئے ہر ممکن مدد فراہم کی جائے۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر وائس چیئرمین و سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی،پی پی پی ملتان کے ڈویڑنل جنرل سیکرٹری و سابق ممبر صوبائی اسمبلی ڈاکٹر جاوید صدیقی، ضلعی صدر میاں کامران عبداللہ مڑل، ضلعی جنرل سیکرٹری راؤ ساجد علی خان، ضلعی ڈپٹی سیکرٹری انفارمیشن رئیس الدین قریشی، سٹی نائب صدور منظور قادرقادری، عمران انصاری، اللہ بخش بھٹہ، مشتاق حسین بلوچ، حاجی خلیل راں، میاں عظیم سعید، سید فرحان زیدی، سٹی ڈپٹی سیکرٹری انفارمیشن خواجہ عمران، سٹی ڈپٹی جنرل سیکرٹری حاجی امین ساجد نے اپنے مشترکہ بیان میں سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی اہلیہ محترمہ کلثوم نواز کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ھے اور مرحومہ کی مغفرت و بخشش اور بلندء درجات کے لئے دعا کی ھے اور تمام سوگواران کو صبر کی تلقین کی ھے اور مزید کہا ھے کہ مرحومہ کی جمہوری جدوجہد نا قابل فراموش ھے جبکہ مرحومہ نے تمام عمر نہایت دلیری کے ساتھ اورغیر متنازعہ زندگی گزاری اور ھمیشہ ثابت قدم رھیں، ھم انکی مغفرت وبخشش اور بلندء درجات کے لئے دعا گو ھیں الل? پاک انہیں جوار رحمت میں داخل کرے۔(آمین) جبکہ ھم دکھ درد کی اس گھڑی میں شریف فیملی کے ساتھ برابر کے شریک ھیں۔ ملتان سٹی رپورٹر کے مطابق سابق گورنر پنجاب ملک رفیق رجوانہ نے بیگم کلثوم نواز کی وفات پر رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ انتہائی با ہمت خاتون تھیں آمریت کے دور میں پارٹی کو زندہ رکھا دلیری سے مشکلات کا سامنا کرنا جانتی تھیں ان کی وفات انتہائی افسوس ناک ہے آج شریف خاندان جن حالات سے دوچار ہے اللہ تعالی صبر و تحمل دے اور مرحومہ کو جوار رحمت میں جگہ دے . بیگم کلثوم نواز کی وفات پر پورا ملک سوگوار ہوگیاہے بالخصوص شریف خاندان اور ن لیگ سے وابستہ رہنما انکی وفات پر بہت رنجیدہ ہیں ، ملک بھر کے سیاسی عمائدین نہ صرف اظہار تعزیت کررہے ہیں بلکہ مرحومہ کو خراج عقیدت بھی پیش کرر ہے ہیں ، روزنامہ پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے سینئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی نے کہاہے کہ بیگم کلثوم نواز نڈر ، بے باک اور باوقار شخصیت تھیں ، انکی وفات سے ایک بہت بڑا خلاپیدا ہوگیا ہے ان جیسی باوقار قائد خاتون کاا ب ملنا مشکل ہے ،انہوں نے جرات وبے باکی اور استقامت کے ساتھ ڈکٹیٹر ز کامقابلہ کیا اور مشکل دور میں پارٹی کی باگ ڈور سنبھالی انکی مغفرت اوربلندی درجات کے لئے دعا گو ہوں ، سابق ایم این اے شیخ طارق رشید نے کہاکہ وہ ہمارے لیئے بڑی بہن کی مانند تھیں انکی وفات بہت بڑا صدمہ ہے اور ہمارے لئے ناقابل تلافی نقصان ہے ، ضلعی صدر محمد بلا بٹ اور ضلعی جنرل سیکرٹری شیخ اطہر ممتاز نے کہاکہ بیگم کلثوم نواز باصلاحیت خاتون تھیں جنہوں نے رول ماڈل قیادت کی اور مشکلات کا خندہ پیشانی سے مقابلہ کیا ،انکی کمی ہمیشہ محسوس ہوگی ، سابقہ ایم این اے وایم پی اے سٹی صدرشعبہ خواتین سلطانہ شاہین نے کہاکہ میری ان سے دیرینہ وابستگی تھی ،ہمیشہ ہمیں اور تمام مخلص نظریاتی ورکرز کو انہوں نے بے پناہ عزت دی ، آج یوں لگ رہا ہے کہ جیسے ہم یتیم ہوگئے ،سٹی جنرل سیکرٹری شاہین شفیق نے کہاکہ بیگم کلثوم نواز ایک عہد کا نام ہے اور وہ جہد مسلسل کی داستان تھیں انکی وفات پر نہ صرف دل رنجیدہ ہے بلکہ ہم ایک حوصلہ دینے والی بڑی بہن سے محروم ہوگئے ہیں ، دعا گو ہیں کہ اللہ انہیں کروٹ کروٹ جنت میں اعلی مقام عطافرمائیں ۔ موت اٹل حقیقت ہے، موت غریب دیکھتی ہے نہ امیر، جوان دیکھتی ہے نہ بوڑھا ۔ سابق وزیر اعظم میاں نوازشریف کی اہلیہ کلثوم نواز کی موت پوری قوم کیلئے نا قابل برداشت صدمہ ہے، محترمہ کلثوم نواز کی موت سے جو خلاء پیدا ہوا ہے وہ صدیوں پورا نہیں ہو سکتا۔ان خیالات کا اظہار سٹی صدر پاکستان پیپلز پارٹی خواتین ونگ ملتان عابدہ حسین بخاری نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ میلسی سے نمائندہ پاکستان کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنماء سابق ایم این اے سعید احمد خان منیس ، سابق صوبائی وزیر آصف سعید خان منیس ، ضلعی وائس چیئرمین عاصم سعید خان منیس ، یوسی چیئرمین محمد اجمل خان سگو، میاں نعیم احمد ارائیں ، میاں ندیم احمد ارائیں ، چیئرمین میونسپل کمیٹی توصیف احمد خان یوسفزئی، وائس چیئرمین مہر عبد الخالق، میاں محمد سجاد ارائیں، کونسلرز شیخ راشد رحمان، راؤ اکبر علی، ملک خوشی محمد، میاں عمار گل، محمد اکمل خان منیس، چوہدری محمد اکمل ایڈووکیٹ، ملک شوکت حسین ملتانی، نواب اطہر خان خاکوانی، سید الطاف حسین شاہ، محمد امجد انصاری، شیخ قیصر رشید، راؤ ریاض حسین ضیاء، شیخ محمد سلیم، شیخ محمد نعیم پاشا، شیخ محبوب الہٰی، ڈاکٹر سعید احمد کھوکھر ، راجہ محمد رمضان بھٹی، مشتاق احمد چوہدری، میاں اقبال شہزاد نے سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی اہلیہ محترمہ کلثوم نواز کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے ان کی پارٹی خدمات کو زبر دست خراج تحسین پیش کیا اور مرحومہ کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی ۔ کرم پور سے نمائندہ پاکستان کے مطابق سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی اہلیہ کلشوم نواز کی وفات پر سابق صوبائی وزیر نعیم خان بھابہ،میاں عرفان اقبال بورانہ،میاں آفتاب بورانہ،قیوم خان کھچی،ارشدنسیم،محترمہ تہمینہ دولتانہ،میاں ثاقب خورشید،رشید احمد بھٹی،بشیراحمد فیصل،راؤ طارق محمود،ملک ریاض بھٹہ اور دیگر مسلم لیگ ’’ن‘‘کے کارکنان نے تعزیت کا اظہار کیا ہے کہ شریف فیملی کو اس بہت بڑے صدمے پر صبر وجمیل عطا فرمائے ۔ مظفر گڑھ سے بیورو رپورٹ ‘ سٹی رپورٹر کے مطابق سابق ایم این اے اور سابق ضلع ناظم مظفرگڑھ الحاج ملک سلطان محمود ہنجراء،سابق چیئرمین ضلع کونسل مظفرگڑھ ملک محمد افضل ہنجراہ، سابق صوبائی وزیر جیل خانہ جات ملک احمد یار ہنجرا اور ممبر صوبائی اسمبلی ملک غلام قاسم ہنجراء نے کلثوم نواز کی وفات پر گہرے رنج وغم کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ دکھ کی اس گھڑی میں پوری قوم میاں صاحب کیساتھ کھڑی ہے، قائدمیاں محمد نواز شریف اور قوم کی بیٹی مریم نواز کی اس سے بڑی قربانی کیا ہو گی کہ قوم خاطر میاں نواز شریف اپنی بیمار اہلیہ کو چھوڑ کر واپس آئے، انہوں نے کہا کہ موت بر حق ہے پر بیگم کلثوم نواز ایک بہادر عورت تھی اور مثبت سوچ کی مالک تھی اللہ مرحومہ کے درجات بلند کرے۔دریں اثناء بیگم کلثوم نواز کے انتقال پر گہرے رنج و غم کاا ظہار کرتے ہیں اور میاں محمد نوازا شریف،میاں محمد شہباز شریف اور انکے اہل خانہ کے غم میں برابر شریک ہیں پاکستان مسلم لیگ ن کے نظریاتی کارکن زاہد رانا،حماد نواز ٹیپو سابق ایم پی اے،میاں شان شیخ ضلعی چےئرمین انجمن تاجران تفصیل کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے نظریاتی کارکن زاہد رانا نے میاں محمد نواز شریف،میاں محمد شہباز شریف اور انکے اہل خانہ اور پارٹی کارکن اور رہنماؤ سے بیگم کلثوم نواز کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا اور انہوں نے کہ اکہ اللہ تعالیٰ بیگم کلثوم نواز کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائیں، بیگم کلثوم نواز کی میاں محمد نواز شریف کے ساتھ ملکر کر پاکستان کے لئے جو خدمات ہیں ان کو ہمیشہ مسلم لیگ ن کے ورکرز اور ہر پاکستانی یاد رکھے گا۔ مظفر گڑھ سے نامہ نگار کے مطابق بیگم کلثوم نواز کے انتقال پر چئیرمین عوامی راج پارٹی جمشید دستی کا اظہار تعزیت ,انہوں نے کلثوم نواز کے انتقال پر نواز شریف اور انکے اہلخانہ سے تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ کلثوم نواز کے جنازے میں ضرور شرکت کروں گا.جمشیددستی نے کہا کہ بیگم کلثوم نواز نیک اور صابر خاتون تھیں۔ دریں اثناء4 قومی اسمبلی حلقہ این اے 184 مظفرگڑھ کے سینئر سیاسی راہنماء4 رانا امجد علی امجد ایڈووکیٹ, مسلم لیگ ق کے صوبائی راہنماء4 میاں مظہر عباس, سابق چئیرمین میاں محمد اسماعیل بھٹہ, ممبر بار ایسوسی ایشن رانا واجد علی ایڈووکیٹ نے بیگم کلثوم کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا ہے۔ خانیوال سے بیورو نیوز کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما مونسپل کمیٹی کے وائس چیرمین رانا عبدلراحمن خاں نے بیگم کلثوم نواز کی وفات پر گہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوے کہا کہ بیگم کلثوم نواز کی ملک و قوم کے لیے خدمات ہمیشہ یا د رکھی جائیں گی بیگم کلثوم نواز نے مشرف امریت کے خلاف انتہائی جرات مندانہ انداز اور دلیری سے جمہوریت کی بحالی کا پرچم بلند کیا انہوں نے دعا کی کے اللہ تعالی ان کی مغفر ت اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔ خانیوال سے بیورو نیوز کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے ضلعی صدر راؤ سعادت علی خاں نے بیگم کلثوم نواز کی وفات کو قومی سانحہ قراردیا ہے انہوں نے لیگی کارکنوں سے ملاقات کرتے ہوئے کہاکہ بیگم کلثوم نواز نے جمہوریت کیلئے جو قربانیاں دیں وہ ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی انہوں نے مطالبہ کیا کہ فی الفور نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن صفدر کو رہا کیا جائے تاکہ وہ بیگم کلثوم نواز کی تدفین کے انتظامات میں شامل ہوسکیں ۔ چوک سرور شہید سے نامہ نگار کے مطابق مسلم لیگ ن کی دلیر لیڈر، سابق خاتون اول سابق وزیر اعظم میاں محمد نوازشریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نوازکی وفات پر شہریوں کا اظہار افسوس، سیاست میں ان کی خدمات پر شاندار الفاظ میں خراج تحسین ، تفصیل کے مطابق مسلم لیگ ن کے تاحیات سرپرست محمد نوازشریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کی وفات پر چوک سرورشہید کی تمام سیاسی جماعتوں کے مقامی رہنماؤں عام شہریوں تاجران اور دیگر جن چوہدری سعید انور، عبدالمجید چانڈیہ،چوہدر ی ساجد وسیم ، سابق ایم پی اے حماد نواز ٹیپو، سہیل احمد ، شکیل احمد، محمد عبداللہ ، سابق ایم پی اے چوہدری احسان الحق نولاٹیہ ، چئیرمین منیر احمد باروی، ایم پی اے ملک قاسم ہنجرا، سابق ایم این اے ملک سلطان ہنجرا، وفاقی وزیر مملکت میاں شبیر علی قریشی، کونسلر محمد عابد منظور باروی، اوردیگر تعزیت اور افسوس کا اظہار کیا۔اور سیاست میں بیگم کلثوم نواز کی خدمات کو سراہا ۔ کچا کھوہ سے نمائندہ پاکستان کے مطابق بیگم کلثوم نواز کی وفات پر شریف خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ ق خانیوال کے صدر سردار وھاب علی سلطان نے کیا مزید کہا مرحومہ مضبوط اعصاب کی مالک اور بہادر خاتون تھی مصیبت کی اس گھڑی میں پارٹی سے ہٹ کر شریف خاندان کے غم میں شامل ہیں اللہ تعالی کلثوم نواز صاحبہ کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے۔ کوٹ ادو سے تحصیل رپورٹر کے مطابق مسلم لیگ ن کا ایک اجلاس رہائش گاہ ممبر صوبائی کونسل پنجاب ہارون خان منعقد ہوا،اجلاس میں بیگم کلثوم نواز کی ناگہانی وفات پر گہرے رنج وغم کا اظہار کیا گیا،اجلاس میں حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ انسانی ہمدردی کی بناء پراڈیالہ جیل میں قید قائد مسلم لیگ ن میاں محمد نواز شریف اور بیٹی مریم نواز،داماد کیپٹن صفدر کو فوری طور پر رہا کرے،اجلاس میں جمیل احمد خان لاہوری،نعیم جاوید چوہدری،اویس ہارون خان،حمزہ ہارون خان،عارف غفار،چوہدری طاہر پرنس،امجد خان،سہیل خان ودیگر کارکنوں نے شرکت کی۔ رحیم یار خان سے نمائندہ پاکستان کے مطابق مرکزی رہنما پاکستان مسلم لیگ ن سنیٹر چوہدری محمد جعفر اقبال اور بیگم عشرت اشرف نے بیگم کلثوم نواز کی وفات پر انتہائی دُکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بیگم کلثوم نواز ہماری بڑی بہن تھیں اللہ پاک نے اُن میں خدمت اور قیادت کی بے پناہ صلاحتیں رکھیں تھیں اُن کی وفات سے نہ پُر ہونے والا خلا پیدا ہوا ہے۔ بیگم کلثوم نواز نے ہمیشہ بہادری جرات اور دور اندیشی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مشکل سے مشکل حالات کا بھی جوانمردی سے مقابلہ کیا اور کبھی حوصلہ نہیں ہاریں۔ دعا ہے کہ اللہ پاک اُنھیں کروٹ کروٹ جنت الفردوس عطا فرمائے اور اُن کے تمام خاندان سمیت ہم سب کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔ بہاولپور سے ڈسٹرکٹ رپورٹر کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف کی اہلیہ کلثوم نواز کی رحلت پربہاولپورکے مسلم لیگی حلقوں نے انتہائی دکھ اورافسوس کااظہارکیاہے کلثوم نواز کی وفات کی اطلاع پرسابق وفاقی وزیر بلیغ الرحمن کی رہائش گاہ پرمسلم لیگی رہنماؤں اورکارکنوں کی بڑی تعداد جمع ہوگئی انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیاکہ وہ سابق وزیراعظم نوازشریف کوجھوٹے مقدمہ سے فوری رہاکرے۔ چوہدری سعودمجید، سابق مشیر وزیراعظم پاکستان چوہدری محمودمجید، چوہدری سعدمسعود، نائب صدر یوتھ ونگ پنجاب عمران غوری اوردیگرنے بھی کلثوم نواز کی وفات پرگہرے صدمے اورافسوس کااظہارکیاہے اورشریف خاندان کیخلاف جھوٹے اوربے بنیاد مقدمے خارج کرنے کامطالبہ کیاہے۔ ترجمان مسلم لیگ ن امجدشاہین کے مطابق بہاولپورسے سینکڑوں مسلم لیگی کارکن بیگم کلثوم نواز کے جنازہ میں شرکت کرینگے انہوں نے بتایاکہ بیگم کلثوم نواز کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی کاسلسلہ شروع کردیاگیاہے جوان کی تدفین کے بعدقل خوانی تک جاری رہے گا۔ بستی ملوک سے نمائندہ پاکستان کے مطابق انا اللہ واناالیہ راجعون سابق وزیر اعظم پاکستان قائد مسلم لیگ ن میاں محمد نواز شریف کی بیگم متحرمہ بیگم کلثوم نوازکا بقضائے الہی انتقال ہوگا بستی ملوک سے مسلم لیگ قیادت رانا طاہر شبیر ،راؤ محمد انور،مہر شیر افضل لک، چوہدری محمد اسلم قاسمی،چوہدری محمد رضوان، چوہدری محمد نعیم خلیجی، مظہر حسین بھٹی، چوہدری عبدالعزیز،محمد نعمان زیب ،رانا جنگ شیر نے گہرے دکھ کا اظہار کیا اور کہا کہ بستی ملوک سے بہت بڑا قافلہ مرحومہ بیگم کلثوم نواز کے نماز جنازہ میں شرکت کیلئے روانہ ہوگا دکھ کی اس کھڑی میں پوری پاکستانی قوم شریف برادران کے دکھ میں برابر کی شریک ہے اللہ پاک سے دعا ہے کہ اللہ پاک مرحومہ کے درجات بلند کرے اور مغفرت فرمائیں۔امین۔ دھنوٹ سے نمائندہ خصوصی کے مطابق دورآمریت میں بیگم کلثوم نواز کی جمہوریت کی بحالی کیلئے بے مثال قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔سابق خاتون اول انتہائی بہادر خاتون تھیں انہوں نے ہر طرح کے مشکل حالات کا ڈٹ کر مقابلہ کیا۔ان کی وفات سے پیدا ہونے والا خل? مدتوں پر نہیں ہو گا۔ان خیالات کا اظہار میاں عبدالرشید راشد ایڈووکیٹ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ کوٹلہ مغلاں سے نمائندہ پاکستان کے مطابق سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز انتقال کرگئی۔تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کئی ماہ لندن کے بارلے اسٹریٹ کلینک میں کینسر کے عارضے میں زیر علاج رہیں جبکہ گردوں کے ڈائیلا ئسز بھی جاری رہے گذشتہ رات طبیعت اچانک خراب ہونے سے دوبارہ وینٹی لیٹر پر منتقل کردیا گیا اور مزید حالت خراب ہونے سے اپنے خالق حقیقی سے جاملیں خبر سنتے ہی (ن) لیگی رہنماؤں میں غم کی لہر دوڑ گئی اور مرحومہ کے ایصال ثواب کیلئے دعا مغفرت مانگی گئی۔ صادق آباد سے تحصیل رپورٹر کے مطابق مادر جمہوریت خاتون اول سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی اہلیہ محترمہ بیگم کلثوم نواز کے انتقال پر مختلف سیاسی ،سماجی مذہبی اور انجمن تاجران کی شخصیات نے سروے رپورٹ میں ضلعی چیئرمین سردار اظہر خان لغاری ، چیئرمین یونین کونسل درگڑہ چوہدری ارتضیٰ داؤد ،وائس چیئرمین عبدالرزاق المانی ،صدر مسلم لیگ ن حاجی منظور احمد ،جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ن شاہد محمود گجر ،صدر مسلم لیگ ن یوتھ ونگ چوہدری شکیل احمد،فضل خان پٹھان ،عابد بٹ ،وسیم خان،ڈاکٹر چوہدری معراج خالد،حافظ شہباز اویسی،علی نواز چوہان سمیت ودیگر نے گہرے افسوس اور غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ محترمہ بیگم کلثوم نواز صوم صلوٰت کی پابند اور نیک شخصیت کی حامل خاتون تھی جہنوں نے ہمیشہ حقیقی جمہوریت اور ملک وقوم کی خدمت اور وفاداری کیلئے بے لوث قربانیاں دیں اور سیاست میں ہمیشہ اظہار خیال کے دوران ہمیشہ پاکیزہ اور صاف ستھری گفتگو کو ترجیح دی اور ہمیشہ اپنی حیات زندگی میں مشکل گھڑی میں اپنے شوہر سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کا ساتھ دیتے ہوئے پارٹی کو ہمیشہ منعظم اور مستحکم رکھا جن کے انتقال سے سیاست اور پارٹی میں خلاء پیداہوگیا ہے جو کبھی پُر نہیں ہوسکتا۔ فتح پور سے نامہ نگار کے مطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کی وفات پر شریف برادران سمیت مسلم لیگ میں خلاء مدتوں پورا نہیں ہوگا ،مرحومہ ایک باہمت اور بہادر خاتون تھیں جنہوں نے جمہوریت کی بقاء کے لئے آمریتی دور میں تحریک چلائی جمہوریت کی بقاء و ملکی استحکام کے لئے بیگم کلثوم نواز کی خدمات نا قابل فراموش ہیں ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما چوہدری بوٹا شہزاد ایڈووکیٹ ،چوہدری علی اصغر گجر ،حاجی احسن عدیل،سید الطاف شاہ،خالد محمود کھرل، عمران منہاس ،احمد بشیر ،اشتیاق بھٹی ،بلال اقبال گورائیہ ،یونس چیمہ ،امیر حسین گجر نے میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ بلاشبہ محترمہ کلثوم نواز کی خدمات ملک و قوم اور مسلم لیگ کے لئے قابل تحسین ہیں مسلم لیگی رہنماؤں نے حکمران وقت سے مطالبہ کیا کہ میاں نواز شریف ،مریم نواز ،کیپٹن (ر)صفدر کو جنازہ میں شرکت کے لئے پیرول پر رہائی دی جائے۔