آج یوم شہادت حضرت عمر فاروقؓ عقیدت و احترام سے منانے کی تیاریاں

آج یوم شہادت حضرت عمر فاروقؓ عقیدت و احترام سے منانے کی تیاریاں

ملتان(سٹی رپورٹر)شہادت یوم حضرت عمر فاروقؓ آج عقیدت واحترام سے منایاجائے گا۔ملتان سمیت جنوبی پنجاب بھرمیں (بقیہ نمبر42صفحہ7پر )

سیرت فاروق اعظمؓ کے حوالے سے مختلف تقاریب ، سیمینارز اور کانفرنسز کا اہتمام کیا جائے گا۔اس حوالے سے ادارہ تبلیغ اہل سنت کے زیراہتمام سیدنا حضرت عمر فاروق اعظمؓ کا مرکزی قدیمی سالانہ اجتماع 12ستمبر بروز بدھ کو بعد نماز عشاء جامع مسجد عمرؓ محلہ جال شیخ موسیٰ ؒ اندرون پاک گیٹ میں منعقد ہوگا میاں آصف محمود صدارت کریں گے مخدوم سید محمد زوہیب گیلانی مہمان خصوصی ہوں گے علامہ سید محمد رمضان شاہ فیضی،علامہ محمد فاروق خان سعیدی،مولانا سعید احمد فاروقی،قاری مطیع الرسول سعیدی،مولانا محمد عثمان پسروری،قاضی محمد بشیر گولڑوی اور مولانا محمد ارشد بلوچ خطاب کریں گے قاری محمد سعید نقشبندی ،حمید نواز عاصم،احمد نواز عصیمی ہدیہ منقبت پیش کریں گے۔

یوم شہادت

مزید : ملتان صفحہ آخر