موجودہ نظام میں تبدیلی ضروری ‘ انتقامی سیاست ختم ہوگئی ‘ چوہدری آصف مجید

موجودہ نظام میں تبدیلی ضروری ‘ انتقامی سیاست ختم ہوگئی ‘ چوہدری آصف مجید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


رحیم یارخان(نمائندہ پاکستان)پاکستان تحریک انصاف کے ایم پی اے (بقیہ نمبر43صفحہ7پر )

چوہدری آصف مجیدنے کہاہے کہ ملک کے موجودہ نظام میں تبدیلی ضروری ہے، پی ٹی آئی تعلیم، صحت اورانصاف کی سہولتیں عوام کوجلدپہنچائے گی، پاکستان جلدہی ایک نئے ترقیاتی تشخص کے ساتھ دنیاکے سامنے ہوگا، ملک وقوم کے بہترمستقبل کے لیے ضروری ہے کہ ملک سے کرپشن کاخاتمہ ہو، ملکی تعمیروترقی اورمعیشت میں تاجروں کاکردارمثالی ہے پاکستان تحریک انصاف کی حکومت تاجروں کے بنیادی مسائل حل کرے گی۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے جامعہ قادریہ روڑ، جدیدبازارکے تاجران سے ملاقات کے دوران گفتگوکرتے ہوئے کیا۔ چوہدری آصف مجیدنے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کاسودن کاایجنڈاعوامی امنگوں کی ترجمانی ہے، پاکستان اغیارکے آگے گروی رکھنے والے اب کبھی بھی اقتدارمیں نہیں آسکتے، عمران خان اب قوم کی آوازبن چکے ہیں، ملکی خوشحالی وترقی کے لیے ایجنڈے پریکسوہیں، پی ٹی آئی کی حکومت پنجاب کی ترقی وخوشحالی کومقدم رکھے گی، صوبہ میں گڈگورننس، میرٹ، شفافیت، کفایت شعاری اورسادگی ہماراشعارہے،انہوں نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف کامشن صرف اورصرف عوام کی فلاح وبہودکرناہے اورکرپشن سے چھٹکارادلاناہے شہرمیں سابقہ دورحکومت میں اقرباء پروری اورانتقامی سیاست ہوتی رہی شہرکے مخصوص علاقوں میں ترقیاتی کام ہوئے اورانہی علاقوں میں صفائی ستھرائی پرتوجہ دی گئی جبکہ شہرکے اندرونی علاقوں کابراحال رہا، سیوریج سسٹم اورصفائی ستھرائی ناقص رہی جس کی وجہ سے شہریوں نے قبضہ گروپوں اورانتقامی سیاست کرنے والوں کومستردکیااورپی ٹی آئی کوووٹ دئیے ہم انشااللہ عوام کی توقعات پرپورااتریں گے ، اس موقع پرتاجروں نے چوہدری آصف مجیدکومبارک باددی اورپھولوں کے گلدستے پیش کئے، اس موقع پرحاجی ظہوراحمدگجر،محمدشفیق، محمدندیم، فیصل سعید، محمدنعمان ودیگرموجودتھے۔