فارما سیوٹیکل کمپنیوں کا غیر قانونی طور پر خام مال خریدنے کا انکشاف

فارما سیوٹیکل کمپنیوں کا غیر قانونی طور پر خام مال خریدنے کا انکشاف

ملتان( وقائع نگار)ملک کے مختلف فارما سیوٹیکل کمپنیوں کی جانب سے غیرقانونی طورپر خام مال خریدنے کا انکشاف ہواہے، (بقیہ نمبر44صفحہ7پر )

جس پر ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ) نے ان کمپنیوں کوایک سال میں یہ خام مال ضائع کرنے کی مہلت دی ہے بصورت دیگر قانون کے مطابق کارروائی کی جائیگی، ڈریپ کے نوٹس میں آیا تھا کہ کچھ رجسٹرڈ فارماسیوٹیکل کمپنیوں نے غیرقانونی طورپر نامعلوم ذرائع سے تمام مال خریدا ہے جو ناصرف مشکوک ہے بلکہ اس خام مال سے ادویات تیار کرنے سے لوگوں کی صحت کو بھی خطرات لاحق ہوسکتے ہیں۔

انکشاف

مزید : ملتان صفحہ آخر