پی پی229 ‘ ٹکٹ ملنے پر شازیہ عباس کھاکھی کی بلامقابلہ کامیابی کا امکان

پی پی229 ‘ ٹکٹ ملنے پر شازیہ عباس کھاکھی کی بلامقابلہ کامیابی کا امکان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


شجاع آباد (نمائندہ خصوصی) ضمنی الیکشن صوبائی حلقہ 222میں تحریک انصاف کا ٹکٹ ملک غلام عباس کھاکھی مرحوم کی اہلیہ شازیہ عباس (بقیہ نمبر45صفحہ7پر )

کو ملنے پر بلا مقابلہ منتخب ہونے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے ذرائع نے بتایا کہ ملک غلام عباس کھاکھی مرحوم کی اہلیہ شازیہ عباس کو تحریک انصا ف نے ٹکٹ دیا تو اس کے مدمقابل تمام امیدوار دستبردار ہو سکتے ہیں جس سے اس کا بلا مقابلہ منتخب ہونے کاامکان ہے دیگر امیدواروں کی دستبردار ہونے کی بنیادی وجہ ملک غلام عباس کھاکھی کی وفات پر اس کی اہلیہ سے اظہار ہمدردی بتائی جا رہی ہے جس کی وجہ سے ملک غلام عباس کھاکھی مرحوم کی اہلیہ شازیہ عباس کھاکھی کے بارے میں نرم گوشہ رکھتے ہیں با خبر ذرائع کے مطابق کھاکھی برادری کے چند لوگ شازیہ عباس کو الیکشن لڑانے کے حق میں نہیں ہیں جبکہ نوے فیصد کھاکھی برادری شازیہ عباس کھاکھی کو الیکشن لڑانے پر رضا مند ہیں اور کھاکھی برادری کے علاوہ تمام دیگر برادریوں کے لوگ ملک غلام عباس کھاکھی مرحوم کی وارث اس کی اہلیہ اور اس کے بیٹوں کو قرار دے کر اس کی اہلیہ شازیہ عباس کھاکھی کو سپورٹ اور ووٹ دینے لے خواہاں ہیں اگر احمد عباس کھاکھی کو تحریک انصاف نے ٹکٹ جاری کیا تو پھر کھاکھی برادری اور دیگر برادریوں کے لوگ کسی دوسری پارٹی کے امیدوار کی طرف رخ کر سکتے ہیں اس کے علاوہ یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اس حلقہ میں ملک غلام عباس کھاکھی مرحوم کی اہلیہ الیکشن لڑنا چاہتی ہیں مگر برادری کے چند لوگ احمد عباس کھاکھی کو الیکشن لڑانے پر بضد ہیں جس پر شازیہ عباس کھاکھی نے مجبور ہو کر احمد عباس کھاکھی کے حق میں دستبردار ہوئی ہیں مگر انہوں نے تاحال اپنے کاغذات نامزدگی واپس نہیں لئے اگر تحریک انصاف نے شازیہ عباس کھاکھی کو ٹکٹ جاری کیا تو شازیہ عباس کھاکھی ہر صورت میں الیکشن لڑیں گی اور احمد عباس کھاکھی بھی شازیہ عباس کی سپورٹ کر ے گا توقع ظاہر کی جارہی ہے کہ تحریک انصاف کی قیادت ٹکٹ شازیہ عباس کھاکھی کو ہی جاری کر ے گی اس حلقہ میں شازیہ عباس کھاکھی کو بھر پور طریقے سے پذیرائی مل رہی ہے اس ضمن میں سابق رکن قومی اسمبلی دیوان عاشق بخاری نے روز نامہ پاکستان کو فون پر بتایا کہ تحریک انصاف کے ٹکٹ کا انتظار کر رہے ہیں کہ ٹکٹ کس امیدوار کو جاری کرتی ہے ملک غلام عباس کھاکھی مرحوم کی اہلیہ کو اگر تحریک انصاف ٹکٹ جاری کیا تو اس بابت ہم سوچ بچار کے بعدفیصلہ کریں گے کہ الیکشن لڑنا ہے کہ نہیں اگر احمد عباس کھاکھی کو تحریک انصاف نے ٹکٹ جاری کیا تو پھر اس حلقہ میں امیدوار قاسم خان لنگاہ کو آزاد حیثیت سے الیکشن لڑا کر بھر پور طریقہ سے مہم چلا کر الیکشن جیتیں گے دیوان عاشق بخاری نے مزید بتایا کہ اس صوبائی حلقہ میں قاسم خان لنگاہ بھی تحریک انصاف کے ٹکٹ کیلئے جدوجہد کر رہے ہیں اگر تحریک انصاف کی قیادت نے قاسم خان لنگاہ عرف کاظم خان لنگاہ کو ٹکٹ دے دیا تو پھر ہما رے لئے اعزاز ہوگا حلقہ کا الیکشن آسان ہو گا کیونکہ پھررکن قومی اسمبلی رانا قاسم نون بھی تحریک انصاف کے امیدوار قاسم خان لنگاہ کو سپورٹ کریں گے کیونکہ گزشتہ ضمنی الیکشن میں ہم نے بھی رانا قاسم نون کی حمایت کی تھی جس سے وہ مسلم لیگ (ن) کے پلیٹ فارم سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔