غنڈہ عناصر کو کسی صورت برداشت نہیں کیاجائیگا : ڈاکٹر طاہر امین

غنڈہ عناصر کو کسی صورت برداشت نہیں کیاجائیگا : ڈاکٹر طاہر امین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان ( سٹاف رپورٹر) بہا الدین زکریا یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر طاہر امین نے کہا ہے کہ یونیورسٹی میں پرتشدد واقعات کو کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کیا جاسکتا۔(بقیہ نمبر51صفحہ7پر )

مرتکب افراد کو انجام تک پہنچانے کے لئے آخری حد تک جائیں گے اور ایسے غنڈہ عناصر کو کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کریں گے اور جو آپشن بھی استعمال کرنا پڑیں گے ‘ ہم کریں گے ۔’’پاکستان ‘‘ کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تعلیمی ادارے میں ایسا ماحول برداشت نہیں کیاجاسکتا ۔ جو عناصر بھی اس میں ملوث ہیں ‘ وہ جان لیں کہ ان کو کسی بھی صورت میں نہیں چھوڑا جائے گا۔ان کے خلاف کارروائی کو دوسروں کے لئے مثال بنایاجائے گا ۔طلباو طالبات کو پر سکون ماحول فراہم کرنے کے لئے جو بھی سخت ترین اقدامات کرنا پڑیں گے ‘ہم کریں گے ‘ بلا امتیاز کارروائی ہوگی ۔ اس سلسلے میں کسی بھی سفارش یا دباؤ کا تو سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ۔ گورنر و چانسلر کو بھجوائی گئی مفصل رپورٹ میں یونیورسٹی انتظامیہ نے شرپسند طلبا کے خلاف کی گئی کارروائیو ں کے بارے میں بھی آگا ہ کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ادارے کی بھلائی کے تجاویز کا خیر مقدم کیاجائے گا۔ بہاالدین زکریا یونیورسٹی کے رجسٹرار پروفیسر ڈاکٹر عمر چوہدری نے کہاہے کہ 25کے لگ بھگ طلبا یونیورسٹی کا امن تباہ کرنے اور شرپسند کارروائیو ں میں ملوث ہیں۔ یہ طلبا پڑھنے کے لئے نہیں آتے بلکہ جھگڑے کرنے اور ادارے کا ماحول تباہ کرنے کے لئے آتے ہیں ۔ ان کو کئی بار معطل کیا اور یونیورسٹی سے نکالا ہے مگر یہ حکم امتناعی کی آڑلے کر آجاتے ہیں ۔’’پاکستان ‘‘ کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے انہو ں نے کہا کہ سکیورٹی گارڈ کے خلاف بھی ڈسپلنری ایکشن لے کر اسے معطل کر دیا گیا ہے جبکہ ہاسٹلز سپرنٹنڈنٹس اور وارڈنز کے ساتھ میٹنگز کی گئی ہیں اور انہیں ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اس سلسلے میں مزید چوکس ہو جائیں ۔ مزید براں فیصلہ کیا گیا ہے کہ اب ایک سکیورٹی گارڈ ہاسٹل کے اندر اور دوسرا باہر تعینات کیاجائے گا اور اگر وہ دیکھیں گے کہ کوئی افراد اکٹھے آرہے ہیں تو وہ فوری طور پر ہاسٹل کا گیٹ بند کر دیں گے ۔ اگر باہر والا سکیورٹی گارڈ ایسا نہ کرسکے تو اندر تعینات سکیورٹی گارڈ گیٹ بند کر دے گا۔
وائس چانسلر