وہاڑی ، کشمیر چوک کرنل راجہ سہیل عابد عباسی شہید کے نام سے منسوب
وہاڑی(بیورو رپورٹ+نامہ نگار) میونسپل کمیٹی کے زیر اہتمام وہاڑی کے معروف کشمیر چوک کو کرنل راجہ سہیل عابد عباسی شہید کے نام سے منسوب کردیا گیاڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا۔(بقیہ نمبر53صفحہ7پر )
چیئرمین بلدیہ سردار غلام مرتضی ڈوگر پی ٹی آئی رہنما چیئرمین زاہد اقبال چوہدری ودیگر نے کرنل راجہ سہیل عابد عباسی کے والد راجہ جاوید عابد عباسی اور بھائی راجہ شہزاد عابد عباسی کے ہمراہ فیتہ کاٹ کرچوک کا افتتاح کیاہے۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا کا کہنا تھا کہ زندہ قومیں اپنے محسنوں کو کبھی نہیں بھولتی ہیں ہمیشہ انکی قربانیوں کو یادرکھا جاتا ہے۔کرنل سہیل عابد شہید کے والد کا کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ اور میونسپل کمیٹی کے چیئرمین کا مشکور ہوں جنہوں نیمیرے بیٹے شہید کے نام سے چوک کو منسوب کیا جبکہ پی ٹی آئی رہنما چیئرمین زاہد اقبال چوہدری کا کہنا تھا کہ کرنل سہیل عابد عباسی شہید ہمارے ضلع کے فخر ہیں شہید ہمیشہ زندہ رہتے ہیں چیئرمین بلدیہ سردار غلام مرتضی ڈوگر کا کہنا تھا کہ ہم اپنے شہدا کی قربانیوں کو ہمیشہ یادگار بنائیں گے۔ اس موقع پر کرنل سہیل عابد عباسی شہید کے بھائی راجہ شہزاد عابد، چیف آفیسر بلدیہ سید مسعود الروف قاضی، ایکئسین بلدیہ انجینئر شعیب اقبال، سماجی رہنما نوشین ملک، کونسلر شاہد نیاز، پی اے محمد جاوید، میاں طاہر، علی عدنان، ملک عمر حیات سمیت معززین شہر کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
کشمیر چوک