ناقص میٹریل کا استعمال ، بہالپور ، سن ٹرل ایئر کنڈیشننگ سسٹم کا ستیاناس

Sep 12, 2018

بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)سول ہسپتال کے سنٹرل ائیرکنڈیشننگ سسٹم کوچلانے کاٹھیکہ ایک کروڑ60 لاکھ میں منظورنظر فرم کودیدیاگیاہے لیکن ناقص انتظامات اورمنصوبہ بندی کے باعث یہ سسٹم ایک روز بھی نہ چل سکا مریض حبس اور گرمی میں تڑپتے رہے۔ ایم ایس اوردیگرڈاکٹروں نے اپنے کمروں میں علیحدہ سے اے سی لگوالئے ہسپتال سے کروڑوں کے بجلی بلوں کی ادائیگیاں حکومت فوری نوٹس لے بہاولپورکے سول ہسپتال کے معاملات درست(بقیہ نمبر54صفحہ7پر )

کرائے جائیں سول ہسپتال بہاولپورمیں اس کی تعمیرکے وقت سے ہی سینٹرل ائیرکنڈیشننگ سسٹم نصب ہوا ہسپتال انتظامیہ نے اس سسٹم کوچلانے کیلئے لاہورکی ایک فرم کوبلاٹینڈر ایک کروڑ60 لاکھ کاٹھیکہ دیدیا یہ ایک غیرمعروف فرم ہے جواقبال انجینئرنگ کے نام سے کام کرتی ہے اس فرم کے پاس کسی قسم کے ٹیکنیکل ماہرین بھی نہ ہیں ہسپتال کے ایم ایس نے اس فرم کوہائرکیا لیکن ہیٹ وینٹی لیشن ائیرکنڈیشن سسٹم نہ چلایاجاسکاشدیدگرمی اورحبس کے باعث مریض تڑپنے پرمجبور ہیں اس صورتحال کے باعث ہسپتال کے ڈاکٹروں اورایم ایس نے اپنے کمروں میں سپلٹ ائیرکنڈیشنز لگوائے ہیں جن کی تعداد90 ہے اورا ن پربھی کروڑوں روپے سرکاری خزانہ سے خرچ کئے گئے ہیں اقبال انجینئرنگ کوٹھیکہ کی ایک کروڑ60 لاکھ رقم کی ادائیگی کے علاوہ ایچ وی اے سسٹم کے پائپوں کی ڈی سکیلنگ کیلئے بھی7 لاکھ روپے کی رقم دی گئی اس طرح سرکاری خزانہ سے دوکروڑ روپے رقم لگانے کے باوجود مریضوں کو سکھ کاایک لمحہ بھی میسر نہ آسکاشہریوں نے اس صورتحال کی طرف وزیراعلی پنجاب، وزیرصحت اورچیئرمین نیب کی توجہ مبذول کرائی ہے اورنوٹس لینے کامطالبہ کیاہے جب اس سلسلے میں ایم ایس ڈاکٹر راشد سے رابطہ کیاگیاتوانہوں نے کہاکہ ان تمام معاملات بارے پرنسپل کیوایم سی اورسیکرٹری صحت کوآگاہ کیاجاچکاہے۔

ناقص میٹریل

مزیدخبریں