بہاولپور ‘ ڈویژنل اکاؤنٹ بلڈنگز کی غیر قانونی ادائیگیوں بارے اینٹی کرپشن کو درخواست ‘ تحقیقات کا مطالبہ
بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر) ڈویژنل اکاؤنٹ بلڈنگز ایم اینڈ آرڈویژن ایکسین اورایس ڈی اوکی غیرموجودگی میں اپنے دستخطوں سے بوگس ادائیگیاں کرتارہا منظورنظرٹھیکیداروں کی (بقیہ نمبر46صفحہ7پر )
ٹرائیکا کے ذریعے 4 کروڑ روپے کے اضافی فارم ٹوکاٹ دیئے ۔ندیم نامی ٹھیکیدار نے ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن پنجاب کودی گئی درخواست میں الزام لگایاہے کہ ڈویژنل اکاؤنٹ بلڈنگز ایم اینڈآر ڈویژن بہاولپوراعجاز شاکر نے ایکسین اورایس ڈی اوکی غیرموجودگی میں2017-18 میں2 کروڑ 80 لاکھ روپے ٹینڈروں کی بجائے کوٹیشن ورک کے ذریعے ٹھیکیداروں میں بانٹ دیئے اس نے طارق شاہ، شمعون اورہیت علی ٹھیکیدار وں کی ایک ٹرائیکا بنائی اورافسران کے جعلی دستخطوں کے ذریعے رقوم خردبردکیں اس نے بجٹ نہ ہونے پرچارکروڑ روپے کے اضافی فارم ٹوکاٹ ڈالے کسی بھی کام کی نہ توفنی منظوری لی گئی اورایک ہی کام کی باربارادائیگیاں کی گئیں ٹھیکیدار ندیم نے اس صورتحال کی تحقیقات کامطالبہ کیاہے۔
غیر قانونی ادائیگی