تیز ترین موبائل نیٹ ورک سپیڈ ٹیسٹ کا ایوارڈ ’’جاز ‘‘ کے نام

تیز ترین موبائل نیٹ ورک سپیڈ ٹیسٹ کا ایوارڈ ’’جاز ‘‘ کے نام

ملتان( پ ر) جاز پاکستان کی سب سے بڑی ڈیجیٹل کمیونیکیشن کمپنی نے O okia کی جانب سے اسپیڈ ٹیسٹ ایوارڈ جیت لیا ‘O okia انٹرنیٹ ٹیسٹنگ کی ایک آزاد گلوبل لیڈر تنظیم نے پاکستان کے حقیقی موبائل صارفین کا بڑے نمونے کے ٹیسٹ سے تجزیہ کیا اور اس کے نتیجہ میں jazz (بقیہ نمبر55صفحہ7پر )

کو دیگر مسابقتی ٹیلی کام نیٹ ورکس کے مقابلے میں آگے پایا گیا ۔ jazz ملک کا سب سے تیز ترین موبائل نیٹ ورک ہے ۔ یہ بات اس لیے اہم ہے کیونکہ jazz نہ صرف ملک کا سب سے بڑا آپریٹر ہے بلکہ اس کا سب سے بڑا 20 ملین سے زائد موبائل انٹرنیٹ یوزر بیس موجود ہے ۔ پاکستان کے سب سے تیز ترین ڈیٹا نیٹ ورک فراہم کر نیوالی ڈیجیٹل کی حیثیت سے jazz اپنے صارفین کو مسلسل سب سے بہتر آن لائن تجربہ فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہے ۔ سی ای او‘ jazz عامر ابراہیم نے اس اسپیڈ ٹیسٹ ایوارڈ کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا O okia جیسے گلوبل لیڈر کی جانب سے jazz کے موبائل کمیونیکیشن ٹیکنالوجی کے عالمی معیار کی کوششوں کو تسلیم کرنا ہمارے لیے ایک بڑی جیت سمجھی جاتی ہے ۔ ہم ہمیشہ اپنی ڈیٹا سروسز کے ذریعہ صارفین کو آن لائن سروسز کیلئے اپنے طرز زندگی کو اپ گریڈ کرنے کے قابل بنانے کا عزم رکھتے ہیں ۔ اس موقع پر بات کرتے ہوئے ایگزیکٹو وائس پریذیڈنٹ O okia‘Jamie Steven نے کہا کہ ہر روز اسپیڈ ٹیسٹ استعمال کرتے ہوئے لاکھوں ٹیسٹ کے ساتھ O okia نے دنیا بھر میں انٹرنیٹ کی کارکردگی کا ایک مضبوط اور جامع جائزہ تیار کیا ہے ۔ ہمارے سخت تجربہ کے بعدJazz کو پاکستان میں سب سے تیزی سے فروغ پاتے ڈیٹا نیٹ ورک کے طور پر تسلیم کنے پر ہمیں خوشی ہے ۔ یہ اعزاز ٹیلیکو کے Q1 اور Q2 کے دوران صارفین کو فراہم کردہ تجربہ میں غیر معمولی کارکردگی کا عہدہے ۔ واضح فرق سے پاکستان کا سب سے تیز ترین نیٹ ورک O okia کا تجزیہ ملک بھر میں صارفین کی جانب سے کیے جانیوالے 700,000 سے زائد ٹیسٹوں کے تجزیہ پر مبنی ہے ۔ موبائل سے اسپیڈ ٹیسٹ ریکارڈنگ 2018 کے پہلے نصف کے دوران Jazz نے 17.03 کا اسپیڈ اسکور حاصل کیا جبکہ دوسرے مقابل نیٹ ورکس کا اوسط اسکور 9.32 تھا ۔ Jazz کا بہترین موبائل تجربہ Jazz تازہ ترین سروسز اور مصنوعات کے ذریعہ صارفین کی ضرورت پوری کرنے کیلئے کوشاں ہے ۔ ملک بھر میں وسیع تیز رفتار اور قابل اعتبار ڈیٹا نیٹ ورک 55 ملین سے زائد صارفین کا پسندیدہ نیٹ ورک اور 20 ملین سے زائد موبائل انٹرنیٹ صارفین کا سب سے بڑا نیٹ ورک ہے ۔

ایوارڈ حاصل

مزید : ملتان صفحہ آخر