ٹیسٹوں کے بعد جعلسازی ثابت ، کسانوں کی زرعی کمپنیوں کیقخلاف احتجاج کی دھمکی

ٹیسٹوں کے بعد جعلسازی ثابت ، کسانوں کی زرعی کمپنیوں کیقخلاف احتجاج کی دھمکی

بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)جعلی زرعی ادویات کی مارکیٹ میں فروختگی کی خبردرست ثابت ہوگئی زراعت آفیسر کے چھاپے کے دوران پکڑی جانیوالی متعدد کمپنیوں کی زرعی ادویات تجزیہ کے بعدجعلی نکلیں کاشتکاروں میں تشویش کی لہر(بقیہ نمبر47صفحہ7پر )

دوڑ گئی جعلی زرعی ادویات والی کمپنیوں کی پراڈکس کابائیکاٹ کردیاگیا تفصیل کے مطابق گزشتہ دنوں زراعت آفیسر پیسٹ وارننگ احمدپورشرقیہ محمدصفدرنے موضع مامون آباد اوچشریف میں مخبرکی اطلاع پرچھاپہ مارکروہاں سے ایگرولیکس کیمیکلز انٹرنیشنل ،سائنو پاک، ایگری بزنس، ایگل کراپ سائنس سی ایس پیٹرون کیمیکلز سمیت متعدد کمپنیوں کی جعلی زرعی ادویات تیارکرتے ہوئے بدنام زمانہ دونمبرمافیاانوارچیمہ کوپکڑلیاتھااوراس کے قبضہ سے بھاری مقدار میں زرعی ادویات پکڑکرتجزیہ کیلئے نمونہ جات لیبارٹری بھجوادیئے تھے اوران کامقدمہ نمبر233/18 تھانہ اوچشریف میں دوج ہواتھا۔ محکمہ پیسٹ وارننگ کوموصول ہونیوالے رزلٹ کے مطابق زرعی ادویات جعلی ثابت ہوگئی ہیں چھاپہ کے بعدکاشتکاروں اورڈیلروں میں تشویش کی لہردوڑ گئی ہے اورانہوں نے ایگرولیکس کیمیکلز انٹرنیشنل اوردیگرکمپنیوں کامکمل بائیکاٹ کردیاہے اوران کی پراڈکٹس واپس کرناشروع کردی ہیں واضح رہے کہ میڈیانے چندروز قبل انکشاف کیاتھا کہ دونمبرمافیا جعلی زرعی ادویات تیارکرکے مارکیٹ میں فروخت کررہے ہیں جوکہ سچ ثابت ہواہے متاثرہ کاشتکاروں نے حکام بالاسے دونمبرمافیاکیخلاف سخت کاروائی کامطالبہ کیاہے واضح رہے کہ انوارچیمہ کیخلاف اس سے قبل بھی جعلی زرعی ادویات تیارکرنے کے متعدد مقدمات درج ہیں۔ادھر کاشتکاروں نے کہا کھہ جعلی زرعی ادویات کے سپرے سے ہماری فصلیں تباہ ہو چکی ہیں ‘ انکا نقصان بھی پورا کیا جائے ورنہ زرعی کمپنیوں کیخلاف احتجاج کرینگے۔

جعلی زرعی ادویات

Back to Conversion

مزید : ملتان صفحہ آخر