ایشیائی ترقیاتی بینک کے وفد کا بہاولپور ‘ رحیمیار خان ‘ مظفر گڑھ ‘ سرگودھا کا دورہ ‘ مختلف منصوبوں کا جائزہ

ایشیائی ترقیاتی بینک کے وفد کا بہاولپور ‘ رحیمیار خان ‘ مظفر گڑھ ‘ سرگودھا ...

بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ایشیا ئی ترقیاتی بنک (ADB )کے وفد کی سربراہ اربن ڈویلپمنٹ ماہر گورڈن سمتھ نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب ایشیا ئی ترقیاتی بنک کی مالی وتکنیکی معاونت سے (بقیہ نمبر48صفحہ7پر )

جنوبی پنجاب میں بسنے والے لوگوں کے سینی ٹیشن کے بنیادی مسائل کے حل کی خواہاں ہے اور اس پروگرام کے ذریعے چار شہروں بہاولپور، رحیم یار خان ، مظفر گڑھ اور سرگودھا میں ایشیا ئی ترقیاتی بنک 300 ملین ڈالرجبکہ پنجاب حکومت کے 75 ملین ڈالرز فنڈز کی اضافی سرمایہ کاری کرے گا ۔انہوں نے مزید کہا کہ ایشیا ئی ترقیاتی بنک بہاولپور کی پہلی سائنٹیفک لینڈ فل سائیٹ کی مالی معاونت کے ساتھ ساتھ قابل استعمال اشیا ء کو الگ کرنے ،کوڑے سے بجلی پیدا کرنے اور بائیو گیس پیدا کرنے والے پلانٹس کی تیاری میں بھی تکینکی مدد فراہم کرے گا۔ایشیا ئی ترقیاتی بنک(ADB )کے وفد نے ایم ڈی کمپنی محمد نعیم اختر سے ملاقات کی اورپنجاب انٹر میڈیٹ سٹی امپرومنٹ انوسٹمنٹ پروگرام (PICIIP ) کے تحت بہاولپورمیں بنیادی سہولیات جیسے سالڈ ویسٹ مینجمنٹ، سیوریج ، پانی کی فراہمی اور سینی ٹیشن کے نظام کے بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنانے اور بہاولپور کی پہلی سائینٹفک لینڈ فل سائیٹ کی تیاری کے سلسلے میں زیر غور منصوبوں میں مالی و تکینکی معاونت کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا ۔پراجیکٹ ڈائریکٹر رومین وائیونٹ، پراجیکٹ منیجر برائن چپاٹی ،ماہر ماحولیات سوزن جووز، اربن اسپیشلٹ عازم مانجی و دیگر افسران بھی اس ملاقات میں شریک تھے۔منیجنگ ڈائریکٹر بہاول پور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی محمد نعیم اختر نے وفد کو کمپنی کے انفراسٹرکچر اور مجوزہ لینڈ فل سائیٹ کے حوالے سے بریفنگ دی۔انہوں نے دفد کو بتایا کہ لینڈ فل سائیٹ کی تیاری سے بہاولپور شہر اور اس کے مضافاتی علاقوں میں صفائی ستھرائی کے معیار اور ماحولیاتی اثرات میں خاطر خواہ بہتری رونما ہوگی اور لینڈ فل سائیٹ سے ملحقہ پلانٹس کی بدولت جہاں کثیر زرمبادلہ حاصل ہوگا وہیں علاقہ مکینوں کو روزگار بھی ملے گا۔بعد ازاں ایشیا ئی ترقیاتی بنک کے وفد نے ایم ڈی کمپنی کے ہمراہ کمپنی لینڈ فل سائیٹ دورہ کیا اور وہاں کی علاقائی و ماحولیاتی صورتحال کا بھی جائزہ لیا۔

دورہ

مزید : ملتان صفحہ آخر