A PHP Error was encountered

Severity: Notice

Message: Undefined offset: 0

Filename: frontend_ver3/Sanitization.php

Line Number: 1246

Error

A PHP Error was encountered

Severity: Notice

Message: Undefined offset: 2

Filename: frontend_ver3/Sanitization.php

Line Number: 1246

حادثاقت میں 5افراد جاں بحق ، نوجوان کی خودکشی ، بس میں دل کا دورہ پڑنے پر خاتون چل بسی

حادثاقت میں 5افراد جاں بحق ، نوجوان کی خودکشی ، بس میں دل کا دورہ پڑنے پر خاتون چل بسی

Sep 12, 2018

لودھراں‘کرمپور ‘ کبیروالہ ‘ اڈا کوٹ بہادر ‘ بٹہ کوٹ ‘ بوریوالہ ‘ فتح پور( نمائندگان) حادثات میں خاتون سمیت 4 افراد جاں بحق ہوگئے ‘ نوجوان نے خودکشی کرلی ‘ بس میں دل کا دورہ پڑنے پر خاتون چل بسی ۔ لودہراں سے نمائندہ پاکستان کے مطابق لودہراں سے نمائندہ پاکستان کے مطابق تیز رفتار ٹرالر کی(بقیہ نمبر57صفحہ7پر )

زد میں آکر موٹر سائیکل سوار خاتون جاں بحق اور اس کا شوہر شدید زخمی ‘ ریسکیو ذرائع کے مطابق وہاڑی کی رہائشی حفیظاں بی بی زوجہ عبدالرشید 35 سالہ اور اس کا شوہر عبدالرشید45 سالہ لودہراں سے واپس وہاڑی جا رہے تھے کہ ڈی ایچ کیو ہسپتال کے قریب تیز رفتار ٹرالر کی زد میں آکر حفیظاں بی بی موقع پر ہی جاں بحق ہوگئی اور اس کا شوہر عبدالرشید شدید زخمی ہو گیا ‘ جسے ریسکیو1122 نے طبی امداد کے عبد بہاولپور وکٹوریہ ہسپتال منتقل کردیا ۔کرم پور کے نواحی موضع مصطفی آباد کا رہائشی محمد اعجاز آرائیں موٹر سائیکل سوار تیز رفتارتیز رفتاری کے باعث بے قابو ہوکر درخت سے جا ٹکرا یا ۔ تفصیل کے مطابق تیس سالہ نوجوان محمد اعجاز ولد محمد اقبال آرائیں اپنی موٹر سائیکل وہاڑی سے براستہ کرم پور گھر آرہا تھا کہ پل کے قریب تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہوکر درخت سے جا ٹکرایا ۔ تشویش ناک حالت کے پیش نظر 1122 کا موقع پر پہنچ گیا جسے فوری طور پر ہسپتال لے جایا گیا۔ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا۔ کبیروالا ‘ اڈا کوٹ بہادر ‘ بٹہ کوٹ سے نامہ نگار ‘ نمائندگان پاکستان کے مطابق موٹر سائیکلوں ے دو بھائیوں کو عقب سے آنے والی کا ر نے کچل دیا، ایک بھائی موقع پر دوسرا ہسپتال لے جاتے دم توڑ گیا،کار ڈرائیور جائے حادثہ سے فرار ،تفصیل کے مطابق گزشتہ شب ملتابن روڈ مولاپور کے نزدیک تیس کسی کے رہائش دو بھائی راشد اور شبن عبا س اقوام ورا اپنے نئے موٹر سائیکل پر سوا ر شہر کی جانب آرہے تھے مولاور کے نزدیک تیز رفتاری کے باعث ساتھی موٹرسائیکل سوعار دوستوں سے ٹکرا کر سڑک کے عین بیچ گر گئے اس دوران عقبی سمت سے آنے والی تیز رفتار مہران کا ر انہیں کچلتے ہوئے گزر گئی جس سے راشد زخموں کی تاب نہ لاتے موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا جب کہ شبن ہسپتال لے جاتے راستے میں دم توڑ گیا جب کہ انکے دوسرے دو نوں ساتھی بھی زخمی ہو گئے جنہیں فوری تھصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال منتقل کر دیا جہاں انکی حالت خطرے سے باہر بیان کی گئی ہے ،جب کہ کار سوار جائے حادثہ سے فرار ہو جانے میں کامیاب ہو گیا،سٹی پو لیس نے اطلاع ملنے پر نعشیں قبضے میں لیتے کاروائی شروع کر دی ہے۔ بورے والا سے تحصیل رپورٹر کے مطابق غریب محنت کش کھیت مزدور فصل کو سپرے کرتے ہوئے زہر کے اثر سے کھیتوں میں ہی بے ہوش ہو کر جاں بحق ہو گیا ۔واقعات کے مطابق نواحی گاؤں چک 241ای بی کا نوجوان غلام مصطفےٰ بھٹہ ولد عمر دین جو کہ زمینداروں کی فصلات کو سپرے کر کے مزدوری کرتا تھا ۔گزشتہ صبح گاؤں سے تھوڑی دور دھان کی فصل کو زہریلی سپرے ڈال رہا تھا کہ اس کے زہریلے اثرات سے بے ہوش ہو کر کھیتوں میں ہی گر پڑا ۔چونکہ قریب کوئی بھی نہ تھا اس نے تڑپ تڑپ کر جان دے دی دن 2بجے اس کی معصوم بیٹی اسے پانی دینے کے لیے گئی تو اسے باپ نظر نہ آیا ۔تلاش کرنے پر دیکھا کہ وہ کھیت میں ایک کھال کے کنارے مردہ حالت میں پڑا تھا قریب ہی زہریلی سپرے کی تھیلی پڑی ہوئی تھی متوفی کی نماز جنازہ ان کے گاؤں چک 241ای بی میں ادا کی گئی نماز جنازہ میں عزیز و اقارب اور قرب و جوار سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد نے شرکت کی ۔ فتح پور سے سٹی رپورٹر کے مطابق فتح پور (سٹی رپورٹر ) تھانہ فتح پور کی حدود میں نوجوان کی خو دکشی کر لی ۔ تفصیل کے مطابق فتح پور کے نواحی گاؤں چک نمبر 251ٹی ڈی اے کا رہائشی ننوجوان حیدر علی ولد فقیر حسین عمر 24سال درخت سے لٹک کر زندگی کا خاتمہ کر لیا ۔نوجوان کی خودکشی کرنے کی وجہ سامنے نہ آ سکی ، دریں اثناء دوران سفر دل کے دورہ پڑنے سے خاتون جاں بحق ، خاتون کو ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا ، وارثان کی تلاش جاری ،تفصیل کے مطابق بزرگ نامعلوم خاتون میانوالی سے بس نمبر 8655پر ملتان جا رہی تھی ،فتح پور کے نزدیک دل کا دورہ پڑا ،جس کو فوری طور پر ٹی ایچ کیو ہسپتال فتح پور منتقل کیا گیا ،بزرگ خاتون کو دل کا دورہ جان لیوا ثابت ہوا اور دم توڑ گئی ، بزرگ خاتون اکیلی بس پر سفر کر رہی تھی ،اس کے ورثاء کی تلاش جاری ہے ۔

مزیدخبریں