روزنامہ ’پاکستان‘ کے سٹاف رپورٹر ضیاء الحق ‘ اسماء الحق خان کے والد گلزار خان کی نماز جنازہ ادا ‘ قل خوانی کل ہوگی

روزنامہ ’پاکستان‘ کے سٹاف رپورٹر ضیاء الحق ‘ اسماء الحق خان کے والد گلزار ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(سٹی رپورٹر)روزنامہ پاکستان کے سٹاف رپورٹر ضیاء الحق خان ،انوارالحق(بقیہ نمبر50صفحہ7پر )

خان ، اسماء الحق خان کے والدگلزارالحق خان علالت کے بعد انتقال کرگئے کئی دنوں سے وہ شدیدعلیل تھے ،گزشتہ روز انکی نماز جنازہ نیو ملتان میں اقبال سکول کے ساتھ پارک میں ادا کی گئی اور نیوملتان کے قبرستان میں تدفین کی گئی نماز جنازہ قاری اللہ داد نے پڑھائی ،نمازجنازہ میں گروپ جوائنٹ ایڈیٹر روزنامہ پاکستان شوکت اشفاق دیگر سٹاف ممبران اور وکلا ، تاجروں ، سیاسی ، مذہبی ، سماجی رہنماوں ، صحافیوں نے کثیر تعدا دمیں شرکت کی ۔مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے قل خوانی کل ماڈل ٹاون میں انکی رہائشگاہ پر صبح دس بجے ہوگی ۔