بنوں میں بھی دفعہ 144 کا نفاذ ،ڈبل سواری پر پابندی

بنوں میں بھی دفعہ 144 کا نفاذ ،ڈبل سواری پر پابندی

پشاور( سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر بنو ں نے محر م الحرام کے دوران ضا بطہ فوجداری کی دفعہ 144 سی آر پی سی کے تحت ضلع بنو ں کی حدود میں اسلحہ کی نمائش، ڈبل سواری، گا ڑیو ں کے کا لے شیشوں کے استعمال، محرم کے جلو س کے راستے میں واقع عمارات کی چھتو ں پر کھڑے ہو نے، امام با رگاہوں کے قرب و جوار میں اجنبی افراد کے گھومنے، ہو ٹل اور سرائے میں داخلے، مذہبی منافرت پر مبنی پمفلٹ کی تقسیم، وال چا کنگ، کسی بھی مسلک کے خلا ف تقا ریر اور لا وڈ سپیکرکے استعما ل پر پا بندی لگا دی ہے۔ یہ پا بندی 11 ستمبر سے 22 ستمبر 2018 تک لا گو رہے گی۔ خلا ف ورزی کر نے والے افراد کے خلا ف سخت قا نو نی کا روائی عمل میں لا ئی جا ئیگی۔ یہ اقدام ڈپٹی کمشنر بنو ں محمد علی اصغر نے محر م الحر ام کے پر امن انعقا د کو یقینی بنا نے کیلئے اُٹھا یا ہے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر