ٹانک ،محرم الحرام میں دفعہ 144 کا نفاذ ،ہر قسم کی اسلحہ پر پابندی

ٹانک ،محرم الحرام میں دفعہ 144 کا نفاذ ،ہر قسم کی اسلحہ پر پابندی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور( سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر ٹانک شاہ رخ علی نے ضابطہ فوجداری کی دفعہ 144 کے تحت ضلع ٹانک میں امن عامہ کی صورتحال کے پیش نظر یکم محرم تا دس محرم الحرام ہر قسم کے اسلحے کی نمائش، گاڑیوں میں کالے شیشوں کے استعمال، مذہبی، فرقہ وارانہ آڈیو ، وڈیو کیسٹس چلانے ، قابل اعتراض مذہبی ، فرقہ وارانہ پوسٹرز، پمفلٹس چسپاں ، وال چاکنگ ، لاؤڈ سپیکر کے استعمال پر ، نفرت انگیز اور قابل اعتراض کتابوں کی اشاعت ۔ جلوسوں کے راستوں پر آنے والے ہوٹلوں اور سرایوں پر اجنبیوں کے قیام، امام بارگاہوں اور جلوسوں کے راستوں پر تعمیراتی سامان رکھنے، کی چھتوں پر کھڑے ہونے، عوامی اجتماعات، ڈبل سواری، فرقہ واریت پر مبنی تقاریر پر فوری طور پر پابندی عائد کر دی ہے۔اس حکمنامے کا اطلاق فوری طور پر دس دن کیلئے نافذ العمل رہے گا۔