A PHP Error was encountered

Severity: Notice

Message: Undefined offset: 0

Filename: frontend_ver3/Sanitization.php

Line Number: 1246

Error

A PHP Error was encountered

Severity: Notice

Message: Undefined offset: 2

Filename: frontend_ver3/Sanitization.php

Line Number: 1246

کوہاٹ ،ضلعی انتظامیہ کی محرم الحرام کے دوران بھائی چارہ کی اپیل

کوہاٹ ،ضلعی انتظامیہ کی محرم الحرام کے دوران بھائی چارہ کی اپیل

Sep 12, 2018

پشاور( سٹاف رپورٹر)اسسٹنٹ کمشنر کوہاٹ گل بانونے محرم الحرام کے دوران امن وامان کے قیام اوراہل تشیع کے زیر اہتمام تمام ماتمی جلوسوں اورمجالس عزاء کے پرامن انعقادکے لئے ڈپٹی کمشنر خالدالیاس کی ہدایت پر اپنے دفتر میں اہل سنت اوراہل تشیع کے علماء کرام اوراکابرین کے ساتھ الگ الگ جرگوں کا اہتمام کیا اوران کے ساتھ اس سلسلے میں تفصیل کے ساتھ تبادلہ خیال کیا۔انہوں نے مقامی تاجر برادری کے نمائندوں اورعمائدین علاقہ کے ساتھ بھی اجلاس منعقد کیا اوران کی آراء حاصل کی ۔ اسسٹنٹ کمشنر گل بانو نے تمام مسالک کے علماء کرام واکابرین اورہرمکتبہ فکرکے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ محرم الحرام کے پرامن انعقاد کے لئے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کرے اورامن دشمن اورشرانگیز قوتوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنائیں ۔اہل سنت اوراہل تشیع کے جرگوں اورتاجری برادری نے محرم الحرام کے پرامن انعقادکے لئے ضلعی انتظامیہ کواپنے مکمل تعاون کایقین دلایا۔ دریں اثناء اسسٹنٹ کمشنر کوہاٹ نے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال ،لیاقت میموریل ہسپتال ،ریسکیو 1122 اورپرائیویٹ ایمبولینس اونرز کے ساتھ بھی خصوصی اجلاس منعقد کیا اورمحرم الحرام خصوصاًساتویں ،نویں ،دسویں اورگیارویں محرم کے ماتمی جلوسوں کے دوران کوہاٹ شہراور چکرکوٹ بالا میں ڈاکٹروں اورپیرامیڈیکس کے ٹیمز تشکیل دینے کا فیصلہ کیاگیا تاکہ بروقت طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جاسکے۔

مزیدخبریں