بٹ خیلہ میں سی اینڈ ڈبلیو کے زیر اہتمام انسپکٹر کے امتحانات کے نتائج کا اعلان

بٹ خیلہ میں سی اینڈ ڈبلیو کے زیر اہتمام انسپکٹر کے امتحانات کے نتائج کا اعلان

بٹ خیلہ(بیورورپورٹ ) محکمہ سی اینڈڈبلیوخیبرپختونخواکے زیراہتمام روڈ انسپکٹرکے امتحانات کے نتائج کااعلان کردیا 12 امیدوارکامیاب شفاف امتحان پرپی ڈبلیوڈی لیبریونین کے صوبائی صدرگل زمین اوردیگراراکین کاچیف انجینئرایوب خٹک سمیت تمام افسران کوخراج تحسین ۔تفصیلات کے مطابق پی ڈبلیوڈی لیبریونین خیبرپختونخواکے مطالبے پرسابقہ اورموجودہ پی ٹی آئی کے حکومت نے صوبائی وزیرمحکمہ سی اینڈڈبلیواکبرایوب خان نے محکمہ سی اینڈڈبلیوخیبرپختونخوانے روڈانسپکٹرکے امتحان کاانعقاد کیاتھاامتحان چیف انجینئر ایوب خٹک اے اورشیدترین اورپرٹنڈنٹ انجینئر مردان غفورکے نگرانی میں ہوئی جس میں صوبہ بھرسے21 روڈانسپکٹرنے حصہ لیاگزشتہ روز محکمہ سی اینڈڈبلیونے نتائج کااعلان کرکے جس میں12امیدواران کامیاب ایک امیدوارفیل جبکہ ساتھ امیدوارغیرحاضر ہوئے دریں اثناء پی ڈبلیوڈی لیبریونین کے صوبائی صدرگل زمین خان اوردیگراراکین نے شفاف امتحان پرمحکمہ سی اینڈڈبلیوکے صوبائی وزیراوردیگرافسران کوخراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان سے توقع ظاہرکی وکہ وہ ائندہ کیلئے بھی شفاف طریقے سے امتحانات پروموشن اورٹرانسفر کاانعقاد کرکے محکمے کے تمام ملازمین ان کے ساتھ ہونگے ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر